بڑھتی عمر پر قابو پانے میں بہت بڑی پیشرفت، دوا کا تجربہ کامیاب 5 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:24:00 PM -
  • 0 comments
کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے بڑھتی عمر پر قابو پانے کیلئے جاری تحقیق میں بہت بڑی، نمایاں اور ڈرامائی کامیابی حاصل کی ہے اور اینٹی ایجنگ دوا کے تجربات کامیاب ہوئے ہیں۔ سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائنسدانو ں نے امید ظاہر کی ہے کہ دو سال میں یہ دوا فروخت کیلئے مارکیٹ میں پیش کر دی جائے گی۔ مایو کلینک کے سائنسدانوں کے مطابق یہ دوا استعمال کرنے کے نتیجے میں انسانوں کی عمر تقریباً 30؍ سال تک کم ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوہوں کے ساتھ انسانوں پر بھی تجربات جاری ہیں اور ان کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج ملے ہیں۔ چوہوں پر جاری تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی زندگی میں 36؍ فیصد اضافہ ہوا، بوڑھے ہوتے چوہوں کی نظر تیز ہوگئی اور ان کی کھال میں بھی چمک اور ملائمیت واپس آ گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال صرف ایسے انسانوں پر تجربات کیے جا رہے ہیں جنہیں نظام تنفس کا عارضہ (ایڈیوپیتھک پلمونری فیبروسس) لاحق ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ عارضے میں مبتلا
انسانوں پر تجربے کے نتائج زبردست ثابت ہوئے۔ تاہم، اس بیماری میں مبتلا کچھ ایسے مریض بھی تھے جن کی حالت بہتر تو نہیں ہوئی لیکن صرف تین ماہ کے دوران دی گئی 9؍ خوراکوں (ڈوز) سے ان کے چلنے میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ فی الوقت صرف 6؍ انسانوں پر تجربات جاری ہیں جبکہ مزید 6؍ پر جلد تجربات شروع کیے جائیں گے، منظوری کے بعد دوا صرف دو سال میں مارکیٹ میں متعارف کرائی جا سکتی ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: