وکلاءکا اپنی گاڑیوں اور موٹر سا ئیکلوں پر ایڈووکیٹ لکھوانا غیر قانونی قرار 25 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:45:00 AM -
  • 0 comments
اسلام آباد(نمائندہ جنگ )پاکستان بار کونسل نے ملک بھر کے وکلاء کو اپنی گاڑیوں اور موٹر سا ئیکلوں کی نمبر پلیٹوں پرلفظ ایڈوکیٹ لکھوانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں قواعد وضوابط کے تحت موٹر وہیکل اتھارٹی کی منظور شدہ نمبر پلیٹں ہی نصب کرنے کی ہدایت کی ہے ، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سید امجد شاہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر کے مطابق پی بی سی کے نوٹس میں آیا ہے کہ بعض وکلاء اپنی وہیکل پر اس کے نمبر کےعلاوہ لفظ ایڈوکیٹ ، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ،ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ، یا بار ایسوی ایشن کے مونو گرام کیساتھ ممبر فلاں بار کونسل لکھوا دیتے ہیں ،سرکلر کے مطابق یہ اقدام موٹر وہیکل آرڈیننس 1965کی پرویژن اور پاکستان بار کونسل کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے ،انہوںنے تمام وکلاء کو اس طرح کی نمبرپلیٹیںاستعمال نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب وکلاء کے خلاف ڈپلنری ایکشن سمیت قواعد کے مطابق ہر قسم کی تادیبی کارروائی کی جائیگی ۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: