منی لانڈرنگ کی رٹ، عدالت کو ثبوت کیوں نہیں دیتے؟ 21 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:56:00 AM -
  • 0 comments
پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے استفسار کیا ہے کہ منی لانڈرنگ کی رٹ لگانے والے عدالت کو ثبوت کیوں نہیں دیتے؟
وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں شیری رحمٰن نے کہا کہ جلسوں میں آصف زرداری کی کردار کشی کرتے ہیں اور عدالت سے مزید وقت مانگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بری طرح بے نقاب ہوچکے،عوام ان پر ہنس رہے ہیں،وہ اپنی حکومت بچانے کےلئے آصف زرداری کی کردار کشی کر رہے ہیں۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ عمران خان اپنی حکومت گرنے کے خوف کا شکار ہیں،ہمیں ان کی حکومت گرانے کی کوئی ضرورت نہیں،یہ خود گریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نیب اور ایف آئی اے کو شوکت خانم میموریل اسپتال کی طرح چلارہے ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: