نوازشریف کو علاج کی بہتر سہولت دینے کی ہدایت 7 مارچ 2019

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے نواز شریف کو بہتر علاج کی سہولتیں دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف جس ڈاکٹر یا اسپتال سے علاج کرانا چاہتے ہیں انہیں وہاں منتقل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

0 comments:

Post a Comment