روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کمی۔ 27 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 9:24:00 PM -
  • 0 comments
 کراچی: 
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر30پیسے کی کمی سے 140روپے کی سطح پر آگئی۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے روپے کی قدر میں مزیدکمی نہ کرنے کے بیان سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تسلسل سے ڈالر کی قدر میں اضافہ منگل کو رک گیا۔ منگل کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر30پیسے کی کمی سے 140روپے کی سطح پر آگئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر140روپے27پیسے کی سطح پر آگئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے بتایا کہ رواں ہفتے کے آغاز سے ہی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بڑھ گئی ہے جو ڈالر کی قدر میں تنزلی کا باعث بن رہی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ایکس چینج کمپنیاں گزشتہ دو ہفتوں سے مرکزی بینک سے ڈالر حاصل کرکے عوام کو فروخت کررہی تھیں لیکن آج(منگل) کو کسی ایکس چینج کمپنی نے اسٹیٹ بینک سے ڈالر کی فارورڈ بکنگ نہیں کرائی جس سے اس بات کا امکان ہے کہ بدھ کو تمام ایکس چینج کمپنیاں 3سے4ملین ڈالر کے سرپلس ذخائر مرکزی بینک کو سرینڈر کر دیں گے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: