سجادعلی اور حامد میر کی پرانی یادیں 29 مارچ 2019
معروف گلوکار سجاد علی نےپرانی یادیں تازہ کرنے پر مایہ ناز صحافی حامد میر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ٹوئٹر پیغام میں سجاد علی کا کہنا ہے کہ مجھے وہ دن یاد دلانے کا شکریہ جب میں اپنے کلاس فیلو ’حامد‘ کے ساتھ لنچ شیئر کرتا تھا، مجھے معلوم نہیں تھاکہ ایک دن وہ حامد میر بن جائے گا۔
واضح رہے سینئر اینکرپرسن حامد میر نے زمانہ طالب علمی کی کچھ یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے یاد ہے سجاد علی کی پہلی البم اس وقت ریلیز ہوئی تھی جب وہ پنجاب یونیورسٹی لیب اسکول کے نیوکیمپس لاہور میں زیر تعلیم تھے، مجھ سمیت بہت سے کلاس فیلو ز کو یقین تھا کہ سجاد علی ایک دن بڑا گلوکار بنے گا، بہت خوب ’’سریلے‘‘۔
Source.
0 comments:
Post a Comment