الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج اور تبدیلی کے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں 23 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:23:00 AM -
  • 0 comments
 اسلام آباد: 
شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر ووٹ کے اندراج کروانے میں 8 روز باقی رہ گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر لسٹوں میں شناختی پر درج ایڈریس کے مطابق ووٹ کے اندراج کا عمل جاری ہے جس کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے، مقررہ تاریخ  تک شہری اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر یقینی بنائیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تبدیلی ووٹ کے لیے فارم نمبر 21 ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروایا جاسکتا ہے جب کہ ووٹرز معلومات کے لیے شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں اور مزید معلومات کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے رابطہ کریں۔
الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج سے متعلق معلوماتی ویڈیو اپنی ویب سائیٹ پر بھی جاری کر دی۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: