میکال ذوالفقار کا ماہرہ خان کیلئے پسندیدگی کا ظہار 23 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:57:00 PM -
  • 0 comments

نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے اداکارہ ماہرہ خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کردیا۔
اداکار میکال ذوالفقار کی حب الوطنی کے جذبے سے سرشارفلم ’’شیردل‘‘ کل پورے پاکستان میں ریلیز کردی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فلم اور میکال ذوالفقار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
میکال ذوالفقار نے ماہرہ خان کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے پہلی بار ماہرہ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اورلکھا ’’جس سے آپ محبت کرتے ہیں وہ آپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرے تو کیا ہی بات ہے۔ بعد ازاں میکال نے ماہرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  آپ نے کہہ دیا ہے تو اب  میری فلم ہٹ ہوجائے گی آپ میری زندگی میں شامل دیگر اچھے لوگوں میں سے ایک ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے موضوع پر مبنی حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور فلم ’’شیردل‘‘ کل پورے پاکستان میں ریلیز کردی گئی۔ فلم میں میکال ذوالفقار کے علاوہ اداکارہ ارمینا خان اور حسن نیازی نے اہم کردار ادا کیا ہے

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: