وزراء تحفے میں صرف پھول لیتے ہیں، مہاتیر محمد 22 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:03:00 AM -
  • 0 comments
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نےکہا ہے کہ ہمارا وزراء تحفے میں صرف پھول لیتے ہیں،ہم کرپشن کے مسئلے پر بہت فکر مند ہیں۔
اسلام آباد میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں ملائشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے جاپان اور کوریا کے لوگوں سے سبق سیکھا اور کام کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کرپشن کے مسئلے پر بہت فکر مند ہیں، جیسا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ملک غریب نہیں ہوتے بلکہ کرپشن ملکوں کو غریب کرتی ہے۔
مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ جب ملک میں بدعنوانی ہو تو ہر چیز کی قیمت زیادہ ادا کرنا پڑتی ہے، آپ کو کوئی کام کرانے کے لیے زیادہ رقم ادا کرنا پڑتی ہے، کبھی کبھی رقم چرالی جاتی ہے اور افسران اس میں ملوث ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کی روک تھام ضروری ہے، پچھلے دور حکومت میں ملایشیا کو بد ترین کرپشن کا سامنا رہا، جس سے نمٹنے کے لیے ہم نے اقدامات کیے،ہم دونوں ملکوں کو کرپشن سے نمٹنے کے لیے معلومات کا تبادلہ کرنا ہوگا۔
مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ بدعنوائی کے حوالے سے بہت تشویش ہے، کرپشن کے خاتمے سے متعلق پاکستان ہمارے تجربات سے استفادہ کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت اعزاز کی بات ہے،سرمایہ کاری کےلئے ملک میں امن و استحکام ضروری ہے۔
ملائیشین وزیراعظم نےکہا کہ مسلمانوں کے خلاف خوف اور دشمنی کی فضا قائم ہے،نفرت ہی دنیا میں اس خونریزی کا سبب ہے،جس کا ذمہ دار عالمی میڈیا ہے،جس سے نمٹنے کے بارے میں اقدامات کرنا ہوں گے،لڑائی ہی سے جنگ نہیں جیتی جاسکتی بلکہ لوگوں کے دلوں کو بھی جیتنا ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے محسوس کیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف خوف اور دشمنی کی فضا قائم ہے اور یہی کرائسٹ چرچ میں 50 مسلمانوں کی زندگی لے گئی، جس میں 9 پاکستانی اور3 ملائیشین شہری شامل تھے۔
مہاتیر محمد نے مزید کہا کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل پر بھی وزیراعظم عمران خان سے بات ہوئی ،تجارت میں اضافے کیلئے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا،پاکستان آمد پر بے انتہا خوش ہوں۔
Source.

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: