’جو پاکستان کو ایک گالی دیگا اُسے 10 گالیاں دیں گے‘ 260مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:12:00 AM -
  • 0 comments

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس پارٹی کے رکن اکبر لون نے کہا ہے کہ ’اگر پاکستان کو کوئی ایک گالی دے گا تو میں اُن کو یہاں سے 10 گالیاں دے دوں گا۔‘
بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق جموں و کشمیر کے رکن قومی اسمبلی اکبر لون کو دوران ریلی پاکستان پسند نعرے لگانے کی سبب بھارتی جارحیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ اکبر لون نے گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر میں ہونے والی ایک ریلی میں خطاب کےدوران ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا یا تھااور ساتھ ہی کہا کہ ’سرحد کے اُس پار والا مسلمان ملک (یعنی پاکستان) ہمیشہ آباد اور کامیاب رہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پاکستان کو ایک گالی دے گا تو میں(اکبر لون) اُن کو یہاں 10 گالیاں دے دوں گا۔‘
اکبر لون نے کہا کہ جب بی جے پی کے رہنما کہتے تھے ’پاکستان مردہ‘ تو وہ اس کے جواب میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگاتے تھے۔  
اکبر لون کی تقریر کے بعد بھارتیہ جنتہ پارٹی(بی جے پی) کے رہنما نے اکبر لون کے خلاف کڑی کاروائی کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
دوسری جانب کانگریس این سی پارٹی کےرکن رمن بھلا نے بھی جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس پارٹی کے سربراہ فاروق عبداللہ سے درخواست کی ہے کہ اکبر لون کے خلاف کاروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی اس وقت سے جاری ہے جب 14 فروری کو بھارت کے شہر پلوامہ پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس واقعے میں 40 بھارتی نوجوان مارے گئے تھے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: