بھارت کے مس ایڈونچر کا جواب دینے کو تیار ہیں،پاک فوج - ہفتہ 5 جنوی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:02:00 AM -
  • 0 comments
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کابھرپور جواب دینے کےلئے تیار ہے۔
ایک بیان میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستانی افواج کے ہمہ وقت تیار رہنے کی وجہ کوئی جھوٹا بھارتی دعوی یا بیان بازی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے خطرہ مستقل ہے،بطور پروفیشنل آرمی اس کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی کہا کہ بھارتی میڈیا پر نظر آنے والےجنگی جنون کا سبب اندرونی سیاسی صورتحال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کا ہفتہ وار ہاٹ لائن رابطہ اور فلیگ میٹنگز معمول کے مطابق ہورہی ہیں۔
گزشتہ دونوں بھارت کے 2 جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے مار گرائے تھے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: