جب ابھیشیک نےایشوریہ کو شادی کی پیشکش کی... 3 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:20:00 PM -
  • 0 comments
معروف بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی کے 11 سال بعد انکشاف کیا تھاکہ اُن کی اور ایشوریا کی شادی ارینج نہیں بلکہ لو میرج تھی۔
ابھیشیک اور ایشوریہ رائے کی محبت کی کہانی کافی الگ ہے۔2007 میں بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان دنوں کو یاد کیا جب ابھیشیک نے انہیں پروپوز کیا تھا۔
ایشوریہ کا کہنا تھا کہ ’ وہ لمحہ مجھے اب بھی یاد ہے جب 2008 میں فلم ’ جودھا اکبر‘ کے سیٹ پر ساتھی اداکار رہتھک روشن اور فلم کے ڈائریکٹر اشوتوش گوواریکر کو میرے اور ابھیشیک کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے انتہائی حیرت کا اظہار کیا تھا۔‘
ایشوریہ رہتھک روشن اور اشوتوش گوواریکر کے چہرے کے ان تاثرات کو یاد کر کے ہنسنے لگیں۔
واضح رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریا فلم ’سرکار راج ‘اور’امراؤ جان‘ سمیت 8 فلموں میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔ان کی ایک 6 سالہ بیٹی ہے جس کا نام آردھیا ہے۔ان کی شادی کو بارہ سال بیت چکے ہیں۔
Source. https://jang.com.pk/news/594041-aishwarya-rai-recalls-how-abhishek-bachchan-proposed-to-her

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: