فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلہ دیشی ھکومت کے اکائونٹس بن کردیئے

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:59:00 AM -
  • 0 comments
ڈھاکا: 
فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلادیش میں انتخابات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتی سربراہی میں چلنے والے اکاؤنٹس اور پیجز بند کردیئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلا دیش میں جھوٹی خبروں کی اشاعت اور اپوزیشن کے خلاف پروپیگنڈا کے لیے استعمال ہونے والے حکمراں جماعت کے 9 پیجز اور 6 اکاؤنٹس بند کردیئے۔
بند کیے جانے والے فیک اکاؤنٹس اور پیجز حکمراں جماعت کے زیراستعمال تھے اور ان کے ذریعے انتخابی مہم چلائی جا رہی تھی جس میں اپوزیشن کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی خبریں پوسٹ کی جاتی تھیں۔
دوسری جانب بنگلا دیش کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان کا کہنا ہے کہ جو افراد ان فیک اکاؤنٹس کو استعمال کررہے تھے اُن کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، حکومت کی بدنامی کا باعث بننے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش میں 30 ملین افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس نے یہ اقدام 30 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے اُٹھایا تاکہ یہ اکاؤنٹس عام انتخابات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہوسکیں۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: