فلم ’دنگل‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔ بدھ 26 دسمبر 2018

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:58:00 PM -
  • 0 comments
ممبئی: 
فلم ’دنگل‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔ فلم ’دنگل‘ میں بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کی بیٹی کا کردارادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا نام جب ان کے آن اسکرین والد (عامر خان) کے نام کے ساتھ جوڑا جانے لگا تو فاطمہ سے رہانہ گیا اورانہوں نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی باتیں سننا بہت عجیب ہے ان افواہوں کی وجہ  سے ان کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔
فاطمہ نے مزید کہا ابتدا میں میرے اورعامرخان کے درمیان تعلقات کی خبروں نے بے حد پریشان کیا تھا، میری والدہ بھی ان خبروں سے پریشان ہوگئی تھیں اور مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ مجھے لوگوں کو صفائی دینی چاہیے، لیکن اب مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں کیونکہ لوگوں کا تو کام ہی باتیں بنانا ہے۔ اداکارہ نے کہا وہ سیکھ رہی ہیں کہ اس طرح کی افواہوں سے کیسے نمٹا جائے۔
واضح رہے کہ عامر خان اورفاطمہ ثنا شیخ کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ برس اس وقت سامنے آئی تھیں جب عامر نے فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے لیے فاطمہ ثنا شیخ کا نام فائنل کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے خلا بازراکیش شرما کی سوانح حیات پر بننے والی فلم کے لیے بھی فاطمہ ثنا شیخ کے نام کی سفارش کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فاطمہ کے ساتھ نزدیکیوں اور تعلقات کے باعث ہی عامرخان کی اُن پرمہربانیاں جاری ہیں تاہم عامر خان نے ان افواہوں پر تبصرہ کرنے سے گریزکیا تھا۔
 Source- https://www.express.pk/story/1478247/24/

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: