جعلی بینک اکائونٹس کیس پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس
پاکستان نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے کہا ہے کہ
اربوں روپے کے کھانچے ہیں، معاف نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو معاف نہیں کر سکتے جنہوں نے قوم کا پیسہ کھایا اور اب بدمعاشی کر رہے ہیں۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جعلی بینک اکائونٹس کیس پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی۔
چیف
جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ اومنی گروپ کے
مالکان کا غرور ختم نہیں ہوا، قوم کے اربوں روپے کھا گئے اور پھر بھی
بدمعاشی کررہے ہیں۔
سپریم کورٹ نے کمرۂ عدالت میں پروجیکٹر لگانے کا
حکم دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی سمری اوپن کورٹ میں پروجیکٹر پر
چلائی جائے گی۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اومنی گروپ کے
مالکان کے وکلاء منیربھٹی اور شاہدحامد کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ
انور مجید کے ساتھ اب کوئی رحم نہیں ہوگا،لگتا ہے انہیں اڈیالہ جیل سے کہیں
اور شفٹ کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ وکیل ہیں، آپ نےفیس لی ہوئی ہے، آپ کوسنیں گے لیکن فیصلہ ہم نے کرنا ہے۔
0 comments: