ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں۔

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:52:00 AM -
  • 0 comments


عمران خان نے 22 سالہ مسلسل اور تاریخی جدوجہد کے بعد اپنے تمام سیاسی حریفوں کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ وہ پاکستان کے 22 منتخب وزیرِ اعظم بن چکے ہیں۔ وزیرِ اعضم منتخب ہونے سے پہلے ان کے سامنے صرف ایک مسئلہ تھاکہ کرپٹ، نا اہل اور بد دیانت اقتدارپر  مسلط سیاستدانوں کو سیاسی میدان میں شکست دے کران سے اقتدار چھین لینا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں مقصد میں وہ کامیاب ہو گئے ہیں۔
بطور وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان جو اپنی قوم سے پہلا خطاب کیا وہ ایک تاریخی خطاب تھا۔ انہہوں نے تمام درپیش مسائل کا نہایت سادہ الفاظ میں احاطہ کیا اور ان کو حل کرنے کی نوید بھی سنائی۔ انہوں نے انہی مسائل اور مشکلات کا ذکر کیا جن کے بارے میں ہر محبِ وطن پاکستانی پریشان ہے،ہر چوک چوراہے میں لوگ اپنے دکھوں کا اظہار کرتے ہیں، اخبارات اور ٹاک شوز میں ہر روز زیرِ بحث آتے ہیں۔خدا کرے ہمارے وزیرِ اعظم اپنے اعلیٰ مقصد میں مکمل کامیابی حاصل کریں۔
ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ۔ خزانہ خالی ہے۔ کرپشن اور بد دیانتی کاعروج ہے۔  عام ادمی کا کوئی کام  رشوت کے بغیر نہیں ہوتا ۔ ایک دفتر میں اگر دس ملازم ہیں تو دس ہی کرپشن کر رہے ہیں اگر بیس ملازم ہیں تو بیس ہی کرپشن میں مصروف ہیں  اگر ۔ کوئی اہل کار ایماندار ہے تو وہ اپنی ایمانداری میں مست کسی کا جائز کام بھی نہیں کرتا۔ اوپر سے نیچے تک پھیلے اس مضبوط کرپشن کلچر کو پوری قوت سے کچلنا ہوگا۔
عوام کے ووٹوں سے منتخب  ایم پی ایز اور ایم این ایز ان کے رشتے داروں، فرنٹ مینوں نے بھی اپنے اپنے حلقے میں رشوت کا بازار گرم کیا ہے ۔ تھانہ بکتا پہے تحصیل بکتی ہے۔ پٹواری

دھرنے،سیاسی جلسوں اور ٹی وی ٹاک شوز کے ذریعے انہوں نے عام انسان کے جو تربیت کی ہے اس سے  ملک کے نہایت غریب لوگوں میں امید کی کرن پیدا ہو گئی ہے۔ وہ عمران خان کو ایک نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔


Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: