بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والی غذائیں

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 8:02:00 AM -
  • 0 comments
 
جب آپ کا دل دھڑکتا ہے تو آپ کے جسم کو ضروری توانائی اور آکسیجن دینے کیلئے یہ جسم میں ہر طرف خون پمپ کرتا ہے۔ جب خون چلتا ہے تو یہ خان کی شریانوں کی دیواروں پر دبائو ڈالتا ہے۔ دبائو کی قوت ہی آپ کا بلڈ پریشر ہے۔
بلڈ پریشر دورِ حاضر کا سب سے خطرناک مرض ہے۔ اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ انسان کا بلڈ پریشر اگر نارمل سے زیادہ بھی ہو تو اس کو کوئی خاص تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔
40 سال سے زائد عمر کے افراد کو ہر تین ماہ کے بعد اپنا بلڈ پریشر لازماً چیک کروانا چاہئیے تاکہ کسی اچانک تکلیف سے دوچار نہ ہونا پڑے۔
ہائی بلڈ پریشر کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں عام طورپر کھانے پینے میں بے اعتدالی،غیر فطری طرزِ حیات، آرام دہ لائف سٹائل ، ورزش کی کمی اور اسٹریس  ہائی بلڈ پریشر کی بڑی وجوہات ہیں۔ان وجو ہات کو دور کرنےاور خوراک میں احتیا ط  سےبلڈ پریشر کو نارمل رکھنے بڑی مدد ملتی ہے۔
سوڈیم پوٹاشیم کا بلند تناسب
پوٹاشیم اور سوڈیم ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔ جسم میں پانی اور نمکیات کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ان دونوں کومتناسب رکھنا ضروری ہے۔ اگر ایک بڑھ جاتا ہے تو دوسرا لازماً کم ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے جسم میں سوڈیم زیادہ ہے تو ڈاکٹر آپ کو پوٹاشیم کی دوا دیں گے۔ تاکہ اپ کے جسم سے سوڈیم پیشاب کےراستے خارج ہو جائے۔
غذا میں پوٹاشیم شامل کرنے کیلئے ٹماٹر، شکرقندی، پھلیاں، دالیں کھجوریں اور ناریل کا پانی زیادہ استعمال کریں۔ٹیبل سالٹ کا استعمال ختم کر دیں ۔ جب بھی ضرورت ہو تو سمندری نمک یا ہمالیاتی گلابی نمک کا استعمال کریں۔
فائبر ، کیلشیم  میگنیشیم اور وٹامن سی والی غذائیں۔
سبز یاں زیادہ استعمال کریں۔ گہرے سبز رنگ کی سبزیاں فائبر، کیلشیم، میگنیشیم اور وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہیں۔
خاص طور پر میگنیشیم کیونکہ یہ کلوروفل( پودوں کا خون) کا مرکزی جزو ہوتا ہے۔ بالکل اسی طرح جس طرح آئرن انسانی خون کا مرکزی جزو ہوتا ہے۔ پروسیسڈ شدہ خوراک، بسکٹ، نمکو چپس وغیرہ کا استعمال ترک کردیں۔
60 سے زیادہ تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ بلڈ پریشر گھٹانے میں مددگار ہیں۔
ذہنی تنائو
روزانہ 10 سے  15 منٹ صرف گہری سانسیں لینے کیلئے نکالیں( ایک منٹ میں تقریباً 6 سانس) ۔ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ چھوٹے سانس لینے سے سوڈیم جسم میں جمع رہتا ہے جبکہ گہری اور آہستہ سانس لینے سے آکسیجن زیادہ مل جاتی ہے۔ ورزش کیلئے برداشت پیدا ہوتی ہے اور بلڈ پریشر کی مانیٹرنگ بہتر ہوتی ہے۔ 
جو کا دلیہ
جو کا دلیہ میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق جو کے دلیے کا استعمال بلڈپریشر کو نمایاں حد تک کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ دلیہ میں پایا جانے والا فائبر دل کی صحت  میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
پستہ
گریوں کا زیدہ استعمال بلڈ پریشر کی سطح کم کرتا ہے۔ پستے میں پوٹاشیم ، میگنیشیم اور فائبر موجود ہیں جو بلڈ پریشر کو بہتر کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
کچھ مقدار میں پستہ روزانہ کھانے سے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ جسم کا حصہ بنتے ہیں۔
مچھلی
مچھلی پروٹین اور وٹامن ڈی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ بلڈ پریشر کی کمی یا زیادتی کو معمول پر لانے کیلئے مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ مچھلی میں صحت بخش اومیگا فیٹی ایسڈ بھی شامل ہوتے ہیں جو خون میں کولیسٹرول کی شرح کم رکھنے کیلئے فائدہ مندعنصر ہے۔
مالٹے
مالٹے پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس ترش پھل میں فیلو نوئڈز کی ایک قسم خون کی شریانوں کے مسائل کے خطرات کو کم کرتی ہے اور شریانوں کے افعال کو بہتر کرتی ہےَِ۔
دالیں
دالیں بلڈپریشر سے نجات دلانے والے اجزا فائبر اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق دالیں بلڈ پریشر سے نجات  حاصل کرنے کیلئے  بہترین غذا ہیِں۔
چقندر
چقندرمیگنیشیم اور پوٹاشیم  سے بھرپور سبزی ہےجو ہائی بلڈپریشر سے مقابلے کیلئے بہترین اجزا ہیں۔ ان میں غذائی نائٹریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہےجو بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے مدد دیتا ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: