لیموں مشہور پھل ہے جس کا رس ترش ہوتا ہے۔ اس میں سٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ لیموں کی کئی قسمیں ہیں کاغذی لیموں اس کی بہترین قسم ہے جسکا چھلکا پتلا اور رس زیادہ ہوتا ہے۔ تقریباً ساری دنیا میں استعمال اور پیدا ہوتا ہے۔
رنگ ۔ پختہ زرد، خام سبز
ذائقہ ۔ ترش
مزاج ۔ سرد درجہ دوم ، تر درجہ اول
افعال و استعمال
1۔ چھوٹے ترش لیمون کے ایک 100 گرام میں قابلِ خوردنی حصہ میں 84.6٪ رطوبت، 1.5٪ پروٹین،1.0٪ چکنائی،0.7٪ معدنی اجزا، 10.8٪ کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں ۔
2 ۔ لیموں کے معدنی اور حیاتینی اجزا میں کیلشیم 90 ملی گرام،فاسفورس 20ملی گرام، آئرن ہ۔3 ملی گرام، وٹامن سی 63 ملی گرام اور کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس شام،ل ہیں۔
100 گرام لیموں مین 59 کیلوریز ہوتی ہیں۔
3 ۔ تازہ لیموں کا جوس صدیوں سے بطور دوا استعمال ہو رہا ہے۔ ویدوں میں لیموں کا ذکر ایک مقدس پھل کی حیثیت سے آیا ہے۔ برصغیر کے مشہور اطبائ نے چھوٹے لیموں کو ہڈیوں اور جوڑون کے درد کا کامیاب علاج قرار دیا ہے۔
لیموں مفرح ، مبرد اور دافع صفرا ہے۔ بخاروں میں لیموں کی ۔ سکنجبین بنا کر پلاتے ہیں۔ بھوک لگاتا ہے۔ سوزش اور پیاس کو رفع کرتا ہے۔
لیموں مفرح ، مبرد اور دافع صفرا ہے۔ بخاروں میں لیموں کی ۔ سکنجبین بنا کر پلاتے ہیں۔ بھوک لگاتا ہے۔ سوزش اور پیاس کو رفع کرتا ہے۔
4۔ ملیریا بخار کی صورت میں لیموں کو نمک اور مرچ سیاہ لگا کر کر چوسنا حرارت کو کم کرتا ہے۔
5 ۔ ہیضہ رفع کرنے کیلئے لیموں کا رس ایک تولہ ، پیاز کا رس ایک تولہ، کافور ایک رتی ملا کر دن میں چار بار استعمال کراتے ہیں۔
6 ۔ لیموں کا رس مقامِ گزیدہ پر لگانے سے کیڑوں مکوڑوں اور مچھروں وغیرہ کے زہر کو دفع کرتا ہے۔
7 ۔ لیموں کا اچار بڑھی ہوئی تلی کیلئے مفید ہے اور اپنی تریاقیت کی وجہ سے ہیضہ اور وبائی امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔
8 ۔ تازہ لیموں کے چھلکوں سے روغن لیموں حاصل کیا جاتا ہےجو کہ نفخ شکم کیلئے مفید ہے۔ روغن لہیموں انگریزی ادویات میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں وٹامن بی اور سی زیدہ مقدار میں اور وٹامن اے معمولی مقدار میں پایا جاتا ہے۔
9 ۔ یورپ اور امریکہ میں اس کے چھلکوں کا مربہ بناتے ہیں جس کو مار ملیڈ کہتے ہیں۔
10 ۔ پیکٹین نامی مادہ سبھی پھلوں میں پایا جاتا ہےلیکن یہ لیموں میں سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
11۔ لیموں وٹامن سی کا بہت بڑا خزانہ ہے۔وٹامن سی قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔زخمون کے اندمال میں مدد دیتی ہے اور آنکھوں کو ممکنہ بیماریوں سے بچاتی ہے۔ؤٹامن سی
دانتوں اور جسم کی دوسری ہڈیون کو صحت مند بناتی ہے۔
لیموں کے استعمال سے دانت انحطاط سے محفوظ رہتے ہیں اور ہلتے نہیں ہیں۔دانتوں کادرد اورمسوڑھوں سے خون رسنابند ہو جاتا ہے۔
12 ۔ لیموں کا چھلکا بھی طبی افادیت سے مالا مال ہے اس میں اڑ جانے والا نباتاتی تیل ہوتا ہے ، جسے معدے کی ہوا خارج کرنے اور قوتِ ۃاضمہ بڑھانے کیلئے ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

0 comments: