لونگ CLOVES

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:11:00 AM -
  • 0 comments

لونگ ایک جنگلی درخت کی خشک شدہ کلیاں ہیں ۔ جن کے اوپر کی طرف چار دندانے سے ہوتے ہیں اور ان کے درمیان ایک گول ابھار ہوتا ہے۔ 
رنگ ۔ سرخ سیاہی مائل
ذائقہ ۔ تیز اور تیز بو
مزاج ۔ گرم خشک درجہ سوم
مقدار خوراک ۔ 1/3 تا ایک ماشہ اور روغن لونگ ایک قطرہ سے تین قطرہ۔
افعال و استعمال ۔ 
1 ۔ لونگ میں اینٹی سیپٹک خصوصیات ہوتی ہیں یہ جسم میں دا خل ہونے والے زہریلے جرا ثیم کو ختم کر دیتی ہے۔
2 ۔ دو یا تین لونگ کاروزانہ استعمال قبض گیس،، کمر درداور جوڑوں کے درد سے نجات دیتا ہے۔
3 ۔ لونگ کا تیل اینٹی سیپٹک خصوصیات کی وجہ سے انفیکشن ختم کر کے دانتوں کے درد سےنجات دیتا ہے۔
4 ۔ کھانے کے بعد دو لونگ منہ میں رکھ کر چوسنے سے کھانا ہضم ہونے کی رفتار تیز ہوجاتی ہے۔ پیٹ کا درد کم ہوتا ہے ، گیس خارج ہوتی ہےاورقبض ختم ہو جاتی ہےِ۔
5 ۔ لونگ انسولین میں تحریک پیدا کرتے ہوئے کولیسٹرول اور گلوکوز کی سطح 10 سے 30 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔
6 ۔ ایک کپ گرم پانی میں 5 سے 10 قطرے لونگ کا تیل اور ایک چمچ شہد ملا کر پینے سے نزلہ زکام دور ہو جاتا ہے۔
7 ۔ مردانہ کمزوری کیلئے ایک ماشہ لونگ کا سفوف ہمرا ہ دودھ یا پانی سے حیران کن فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
8 ۔ دمہ کی تکلیف کے ازالے کیلئے 6عدد لونگ ایک گلاس پانی میں ابال لیں ۔ایک چمچ شہد ڈال کر یہ پانی دن میں دو تین بار استعمال کریں۔
9 ۔ گنجا پن دور کرنے ، گھنے اور لمبے بال حاصل کرنے کیلئےلونگ کا تیل ناریل کے تیل میں ملا کر سر پر مساج کریں۔ اور پھر شیمپو سے دھو لیں ۔ ہفتے میں ایک بار یہ عمل دہرائیں۔
10 ۔ بیرونی طور پر مُحَلّل،( تحلیل کرنے والی)، مُحمّرّ( خون کو عضو کی طرف کھینچ لانے والی)، اور دافع تعفن ہے۔
اندرونی طور پر مفرح و مقوی قلب و دماغ مسخن ۔ مقوی باہ اور ممسک ہے۔
11 ۔ معدہ جگر اور امعائ کو تقویت بخشتی ہے۔ریاح غلیظ کو تحلیل کرتی ہے۔ ہضم غذا میں مدد دیتی ہے۔اور نفاخ غذا کی اصلاح کرتی ہے اس لیئے اکثر بطور مصالحہ غذائوں میں شامل کرتئے ہیں۔ 
12 ۔ بطور دوا مفرحات ، مقوی باہ اور ممسک ادویہ میں شامل کر کے کھلاتے ہیں۔ 
13 ۔ لونگ سے کشید کیا ہوا روغن ڈکاروں ہچکی نفخ شکم اور قولنج میں مفید ہے۔ محمر اور مخدر ہونے کی وجہ سے روغن لونگ مجلوقین کو بطور طلا استعمال کراتے ہیں ۔ 
 14 ۔ دانتوں کے درد کیلئے روغن لونگ کے ایک دوقطرے روئی کے پھویہ سے مائوف دانت پر لگاتے ہیں۔ لونگ کے تیل کو کنپٹیوں پر ملنا سردی کے سر دردد کو ختم کرتا ہے۔
لونگ سونٹھ، جائفل اور حرمل روغن کنجد میں پکا کر مالش کرنا دردوں کیلئے بہت مفید ہے۔ 
15 ۔ لونگ چبانے سے منہ کی بو زائل ہو جا تی ہے۔ 
16 ۔ لونگ کوبطور سرمہ لگانا اور کھانا بینائی کو تیز کرتا ہے۔ 
کیمیائی تجزیہ سے اس میں 16 سے 20 فیصد تک ایک اڑ جانے والا تیل ٹے نین اور گوند وغیرہ کے اجزا پائے جاتے ہیں۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: