جیمز میرا فلسفہ غلط تھا ۔محبت گفتکو ہے لیکن محبت کی انتہا خاموشی۔ جیمز مجھے محسوس ہوتا ہے کہ انسان کی محبت میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب وہ محبت کے اظہار کیلئے لفظوں اور فقروں کی قید سے آزاد ہوجاتا ہے۔جب خاموشی گفتگو سے ہزار گنا قیمتی ہو جاتی ہے۔
انسان جب تک اللہ کے دربار میں لفظوں اور فقروں کے کشکول لے کر جاتا رہتا ہے اس وقت تک اس کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔جس دن اس کی دعائیں ، التجائیں گونگی ہو جاتی ہیں اور وہ حسرت سے آسمان کی طرف دیکھتا ہے اور سر زمین کی طرف جھکا دیتا ہے اللہ اس کی ساری التجائیں سن لیتا ہے
0 comments: