آلوبخارہ PRUNES

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:48:00 AM -
  • 0 comments
آلوبخارہ انسانی صحت کیلئے بہت مفید پھل ہے۔ آلوبخارہ وٹامنز ،فائبر، آئرن اور دوسرے مفید غذائی اجزا کا خزانہ ہے جن کے صحت بخش فوائد کی وجہ سے صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انسان بہت بہتر محسوس کرتا ہے۔
افعال و استعمال
آلوبخارہ میں ناحل پزیر غذائی ریشے یا فائبر کی موجودگی انسانی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے کیونکہ اس سے نظامِ ہضم کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے اور قبض کی شکایات دور ہو جا تی ہیں ۔ قبض کے مریضوں کو آلو بخارہ کا استعمال باقاعدہ اور زیادہ کرنا چاہیئے۔
آلوبخارہ بلڈ شوگر لیول کو نارمل کرنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ آلوبخارہ میں حل پزیر غذائی ریشے کی موجودگی کی وجہ سے  گلوکوز جذب ہونے کا عمل سست ہو جاتا ہے۔ حل پزیر فائبر بعض دوسری  ذیابیطس  جیسی خطرناک بیماریوں  سے بچاتا ہے۔
آلو بخارہ  طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ  کی  موجودگی کی وجہ سے دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتا  ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ خون کی نالیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا ہونے کے عمل کو روکتے ہیں۔ آلوبخارہ میں پوٹاشیم بھی پایا جاتا ہے جو کہ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے مین مدد دیتا ہے۔ 
آلو بخارہ وزن کم کرنے کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔ آلوبخارہ میں حل پزیر فائبر کی  موجودگی کیوجہ سے یہ وزن کم کرنے کیلئے بہت مفید ہے۔ غذائی ریشے یا فائبر سے بھرپور خوراک دیر سے ہضم ہوتی ہے اور نظامِ انہضام نسبتاً زیادہ وقت فل رہتا ہے جس کی وجہ سے انسان زیادہ نہیں کھاتا۔ وزن کو کنٹرول اور مناسب رکھنے کیلئے آلوبخارہ کا باقاعدہ استعمال بہت مفید ہے۔
آلو بخارہ جلد کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ یہ جلد سے داغ دھبےاور سیاہیاں دور کرکے جلد کو خوبصورت بنا دیتا ہے۔
آلوبخارہ برے کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے کیونکہ یہ پروپائیونک ایسڈ، اسیٹک ایسڈ اور بوٹیرک ایسڈ پیدا کرتا ہے
ہمیں آلوبخارہ کو روزانہ خوراک کا حصہ بنانا چاہیئے۔
آلوبخارہ خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ اس میں ائرن کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ صحت مند جسم کیلئے بہت ضروری ہے۔آئرن ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اور خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔
آلوبخارہ کا استعمال کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔ اسمیں بہت سے  فائینول نامی غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں۔
آلو بخارہ میں بیٹا کیروٹین اور وٹا من کے کی موجودگی متا ثرہ سیلز کی پختگی میں مدد دیتی ہے جس سے بڑھاپے کا عمل سست ہوجاتا ہےاور بڑھاپے کے اثرات کم ہو جاتے ہیں ۔ آلوبخارہ ہڈ یوں کے نقصانات کو بھی کم کرتا ہے۔




Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: