سونف (بادیان) FENNEL FRUIT

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:00:00 AM -
  • 0 comments
سونف کو بادیان بھی کہتے ہیں۔ ایک عام دوا ہے۔ سونف زردی مائل سبز خوشبودار پودا ہے۔ سونف تقریباً سارے برِ صغیر میں کاشت کی جاتی ہے۔ سونف کے پتے ہاضم اشتہا انگیز اورمحرک ہوتے ہیں۔
مزاج ۔ گرم اور خشک درجہ دوم
ذائقہ ۔ قدرے کسیلا خوشگوار
افعال و استعمال.
100 گرام سونف میں کاربوہائیڈریٹس 52.29 گرام ، پروٹین 15.80 گرام ، فیٹ 14.87 گرام ،غذائی ریشہ39.8 گرامہوتا ہے۔
سونف سینہ ، جگر، طحال اور گردہ کے سدے کھولتی ہے۔ درد، شکم نفخِ شکم اور قولنج میں مفید ہے۔ سونف کا استعمال معدے کی گیس خارج کرتا ہے۔ بلغمی مواد کے اخراج کو بڑھاتا ہےاور سانس کی نالیوں کو صاف کرتا ہے۔
سونف کے پتے رطوبطیں بڑھاتے ہیں ۔ ان کے استعمال سے پیشاب کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ 
سونف مسہل ، مقوی باہ اور  خون کا اخراج روکنے کیلئے مئوثر ہے۔
سونف کے باقاعدہ استعمال سے گردہ اور مثانہ میں پتھری پیدا نہیں ہوتی اور اگر ہو بھی جائے تو خارج ہو جاتی ہے۔
سونف دودھ پلانے والی مائوں کیلئے بھی بہت فائدہ مند ہے ۔ اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ سونف میں زنانہ ہارمونز ایسٹروجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے۔ اس لحاط سے سونف خواتین کیلئے بہت مئوثر ثابت ہوتی ہے۔
سنِ یاس کی تکالیف کیلئے اطبائ دوسری پیشاب آور ادویات کے ساتھ سونف کو بھی شامل کرتے ہیں۔
سونف کا عرق بچوں کے پیٹ کی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے بہت مفید ہے۔ سونف اور گلاب کا عرق بچوں کو پیٹ کے امراض کیلئے پلانے کا رواج بہت عام ہے۔ 
طب ہندی میں سونف کا استعمال بینائی کی حفاظت اور تیزی کیلئے بہت فائدہ مند قرار دیا گیا ہے۔




Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: