املی TAMARIND

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:35:00 PM -
  • 0 comments
املی ایک سدا بہار درخت کی پھلی ہے جو تقریباً نصف بالشت لمبی ہوتی ہے۔پھلی پر پتلا سا چھلکا ہوتا ہے اور چھلکے کے نیچے گودا ہوتا ہے۔جس میں باریک باریک نسیں ہوتی ہیں ۔ ایک پھلی میں 4 سے 12 چپٹے بیج نکلتے ہیں۔ اس کے بیجوں سے تقریباً 20٪ تیل نکلتا ہے۔جو املی بازار میں فروخت ہوتی ہے اس میں اکثر 10٪ نمک کی امیزش ہوتی ہے۔ جو املی بطور دوا استعمال کی جائے اس میں نمک کی آمیزش نہیں ہونی چاہئیے۔ ادنیٰ قسم کی املی میں ریشے چھلکے اور بیج بکثرت ہوتے ہیں۔املی کے پتے اور پھول بھی ترش ہوتے ہیں۔اسکے گودہ میں 9٪ نائٹرک ایسڈ ہوتا ہے۔ایک من املی کے پھل سے تقریباً 25 سیر گودا برآمد ہوتا ہے۔
رنگ ۔ سرخ مگر پرانی کا رنگ سیاہ ہوتا ہے۔
ذائقہ ۔ ترش
مزاج ۔ سرد درجہ اول خشک درجہ دوم بعض معتدل کہتے ہیں
مقدار خوراک ۔ بطور دوا 2 تولہ سے 5 تولہ
افعال و استعمال
1 ۔ املی کھانوں کو لزیز اور ترش بنانے کیلئے عام استعمال ہوتی ہے۔ فروٹ چاٹ ، چٹنی ، سالن ، سموسے ، پکوڑے ، اور املی کا شربت گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ رمضان شریف مین تو املی ہر دسترخوان کی خاص طور پر زینت ہوتی ہے۔
2 ۔ گرمیوں میں املی کا شربت بہت فائدہ مند ہوتا ہے اس کے استعمال سے گرمی کی شدت میں کمی محسوس ہوتی ہے اور انسان سن سٹروک یا لو کے اثرات سے محفوظ رہتا ہے۔
3 ۔ املی میں وٹامن اے ، وٹامن سی اور فائبر کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کا استعمال انتوں کو تقویت دیتا ہے جس سے نظامِ انہضام بہتر کام کرنے لگتا ہے۔ اور انسان اپنے آپ کو پر سکون محسوس کرنے لگتا ہے۔ اس کے روزانہ استعمال سے آپکا معدہ ٹھیک کام کرتا رہے گا۔
4 ۔ املی میں کیلشیم ۔  پوٹاشیم آئرن ، سیلینیم ، زنک اور کاپر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔اس میں موجود آئرن کی وجہ سے خون کے سرخ خلیے بنتے ہیں اور دیگر منرلز اور دھاتوں کی وجہ سے خون میں مادوں کی مقدار متوازن رہتی ہے اور بلڈ پریشر کنٹرول  رہتا ہے۔
5 ۔ املی متلی اور قے کی شکایت کو دور کرتی ہے اور طبیعت کو فرحت بخشتی ہے۔ متلی اور قے کی صورت میں اگر املی کا شربت استعمال کیا جائے توبہت  فائدہ ہوتا ہے۔ 
6 ۔ املی اعصاب کی صحت کو بہتر بنا کر آپکو فعال اور مضبوط بناتی ہے۔ املی میں موجود وٹامن بی کمپلیکس اور تھیامن اعصاب کی صحت کیلئے بہت مفید ہیں۔
7 ۔ املی کے گودے کو  متعد د ایسی ادویات میں شامل کی جاتا ہے جو نظامِ انہضام کو درست رکھتی ہیں۔
8 ۔ املی کو پتے کے جملہ امراض میں بھی مفید پایا گیا ہے ۔
9 ۔ بچھو یا بھڑ کے کاٹنے والی جگہ پر اگر املی کا بیج گھس کر لگایا جائے تو زہر کا اثر زائل ہو جاتا ہے ۔
10 ۔ املی آنتوں میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرتی ہے جس کی وجہ سے آنتوں کے کینسر سے انسان محفوظ رہتا ہے۔ املی کی وجہ سے آنتوں میں برے کولیسٹرول کی مقدار کم اور اچھے کولیسٹرول کی مقدار بڑھتی ہے۔
11۔ املی میں موجود ٹار ٹاریک ایسڈ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈ نٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے فاسد مادوں کو جسم سے خارج کر دیتا ہے۔
12 ۔ پیشاب کی جلن دور کرنے کیلئے املی کے دوتولہ پتے پائو بھر پانی میں رگڑ کر پینے سے پیشاب کی جلن دور ہو جاتی ہے۔
13 ۔ مردانہ کمزوری یعنی سرعتِ انزال اور امساک کیلئے املی کے بیج چند روز پانی میں بھگو کر اوپر کا چھلکا اتار کر باقی میں کوزہ مصری کی برابر مقدار ملاکر کالے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ دوگولیا ضرورت سے ڈ یڑھ گھنتہ قبل دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
14 ۔ املی ملیریا کے مریضوں کو دینے سے بخار میں خاطر خواہ فائدہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی یہ دل کو تقویت بھی دیتی ہے۔
املی شہد او کسٹر آئل  میں ملا کر پلکوں پر لگانے سے پلکیں گھنی اور لمبی ہو جاتی ہیں۔



Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: