آڑو Peach

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:49:00 AM -
  • 0 comments
آڑو موسم گرما کا خوش ذائقہ پھل ہے ۔ آڑو جسمانی حسن اور توانائی کا خزانہ ہے۔ میدانی علاقوں اور پہاڑوں میں دس ہزار فٹ کی بلندی تک پایا جاتا ہے۔ آڑو کی بہت سی قسمیں ہیں لیکن ان میں سے تین زیادہ مشہور ہیں۔ گول، چپٹا سخت قسم کا ،اور چپٹا نرم۔ آج کل آڑو کا شمار سیب کے بعد دوسرے نمبر پر آتا ہے لیکن طبی فوائد اور غذائیت کے لحاظ سے دونوں پھلوں کی اپنی اہمیت۔
رنگ  ۔ سبز سرخی مائل
ذائقہ ۔ ترش اور شیریں
مزاج  ۔ سرد و تر درجہ دوم
افعال و استعمال
1 ۔   سرد تر مزاج رکھتا ہے  قبض کشا ہے ۔آڑو معدے اور جگر کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ قبض کی شکایت کو دور کرتا ہے۔آڑو کھانے سے آنتوں کے کیڑے ہلاک ہو جاتے ہیں۔آڑو کے غذائی اجزائ السر کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔
2 ۔ آڑوآنکھوں کی صحت اور نظر کی طاقت کیلئے بہترین پھل ہے جو آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزائ فراہم کرنے کیلئے بہت اہم کردارادا کرتا ہے۔آڑو بیٹا کیروٹین کے مجموعے کے ساتھ تمام جسم میں خون کی گردش کو بڑھاتا ہے اور آنکھوں کے پٹھوں کو بھی فعال اور مضبوط کرتا ہے۔
3 ۔ جسم میں موجود زہریلے مادوں کو ختم کرنے کیلئے آڑو ایک بہترین پھل ہے۔ آڑو میں پوٹاشیم اور غذائی ریشے کی موجودگی کی وجہ سے گردوں کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے۔  اگر آپ اپنے گردوں کی روایتی صفائی کرنا چاہتے ہیں تو آپکو چاہئیے کہ آپ آڑو کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں ۔۔
4 ۔ آڑو قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتا ہے ۔ آڑومیں وٹامن سی کی کافی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔آڑو ان وجوہات کو کنٹرول کرتا ہے جن کی وجہ سے چہرے کی خوبصورتی کو نقصان پہنچتا ہے۔آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں اور جھریوں کو ختم کرتا ہے۔
5 ۔ آڑو وزن کم کرنے کیلئے بھی انتہائی مفید پھل ہے۔ اس میں کم کیلوریز کے علاوہ چکنائی کی مقدار صفر ہوتی ہے۔
6 آڑو بلڈپریشر کیلئے بہت مفید ہے۔پیاس کو ختم کرتا ہے۔ جریان کو ختم کرتا ہے۔قوتِ باہ میں اضافہ کرتا ہے۔گرمی کا غلبہ اور صفرا میں کمی کیلئے معاون ہے۔
7۔ آڑو کی گٹھلی کا روغن بواسیر، کان کے درد اور بہرے پن کیلئے فائدہ مند ہے۔
8 ۔ آڑو گرم اور بلغمی مزاج والوں کیلئے خاص طور پر مفید ہے۔ کھانا کھانے سے دو گھنٹے پہلے آڑو کھائیں تو زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔
9۔ آڑو غذائیت کے لحاظ سے بہت اہم پھل ہے۔ آڑو میں وٹامن سی 8ملی گرام۔ کیلشیم 5 ملی گرام۔آئرن 4 ملی گرام، فاسفورس 19 ملی گرام فی 100 گرام پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کاربوہائیڈریٹس 12٪ وٹامن سی 5٪ اور وٹامن اے 880 یونٹ فی 100 گرام پائے جاتے ہیں۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: