بھنڈی OKRA/Leady Finger

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:34:00 AM -
  • 0 comments
بھنڈی مشہور اور عام سبز ترکاری ہے۔ پوری دنیا میں شوق سے کھائی جاتی ہے۔ بے پناہ فوائد کی وجہ سے بھنڈی کو ہیرو سبزی کہا جاتا ہے۔بھنڈی شوگر ، دل ، دمہ، معدہ، گردے ، مردانہ امرضِ خاص اور زنانہ امراض میں فائدہ مند ہے۔
رنگ ۔ سبز
ذائقہ ۔ پھیکا لعاب دار
مزاج سرد تر ۔ درجہ دوم
افعال و استعمال۔
ایک کپ بھنڈی میں تقریباً 30 کیلوریز ، 3 گرام غذائی ریشہ یا فائبر۔2 گرام پروٹین7.6 گرام کاربوہائیڈریٹس۔  0.1 گرام چربی
21 ملی گرام وٹامن سی ۔ 57 ملی گرام میگنیشیم، 88 مائیکروگرام فولیٹ۔
بھنڈی ذیابیطس کے خطرے کی روک تھام کیلئے فائدہ مند ہے۔بھنڈی حل پزیر ریشوں کی وجہ سے شوگر کے مریضوں کیلئے
بہت فائدہ مند ہے۔اس میں گلو کوز کی سطح برقرار رکھنے کی صلاحیت ہے، بھنڈی آنتوں میں جذب ہونے والی شکر پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔
2 ۔ بھنڈی مردوں کیلئے بے حد مفید ہے، مردوں کو خاس طور پر بھنڈی خوراک میں شامل کرنی چاہئیے۔ جو لوگ مردانہ طاقت سے محروم ہو چکے ہیں انہیں بھنڈی کھانا شروع کر دینی چاہئیے۔ بھنڈی کی جڑ کا سفوف بنا لیں اور پانچ گرام دودہ کے ایک گلاس مین ملا کر روزانہ استعمال کریں۔یہ آپ کو نئی طاقت سے روشناس کریگا۔
3 ۔ بھنڈی میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کی صلاحیت ہے۔بھنڈی اعلیٰ فائبر کے ساتھ مفید کولیصٹرول کی سطح بڑھاتی ہے۔بھنڈی میں موجود حل پذیر فائبر پانی میں تحلیل ہوجاتا ہے۔جس کا مطلب ہے کہ یہ فائبر غزا کی نالی میں ہی ٹوٹ پھوٹ جا تا ہے جہاں وہ کھانے کی دوسری چیزوں کے کولیسٹرول کے ساتھ چپک جاتا ہے اور جسم سے فضلے کے ساتھ خارج ہو جاتا ہے۔جسکی وجہ سے مجموعی طور پر کولیسٹرول کی سطح کجم ہو جا تی ہے۔
4 ۔ بھنڈی دمہ سے محفوظرکھتی ہے۔ جن پھلون میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہےوہ دمہ کیلئے بہت مفہد ہوتی ہیں۔
بھنڈی باقاعدگی سے استعمال کرنے سے دمے کی علامات کا خاتمہ ممکن ہے
5۔ بھنڈی میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ کی موجودگی کی وجہ سے یہ قوتِ مدافعت میں اضافہ کررتی ہے۔ 
 بھندی میں موجود اینٹی آکسیڈ نٹس جسم کے زہریلے غیر محفوظ آزاد زرات یا فری ریڈیکلز کے حملون کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں۔وٹامن سی مدافعاتی نظام کو خون کے سفید خلیات کو زیادہ پیدا کرنے کیلئے متحرک کرتی ہے۔ جس سے مدافعاتی نظام کو جراثیم اور بیماریؤن کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کیلئے تقویت ملتی ہے۔
6 ۔ بھنڈی گردون کی بیماریوں کیلئے فائدہ مند ہے۔ ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے یہ ثابت ہوا ہے جو مریض  روزانہ بھنڈی کھاتے تھے  ان میں گردوں کی بیماری کی طبی علامات میں کمی واقع ہوئی۔
بھنڈی حاملہ عورتوں کیلئے بہت مفید سبزی ہے۔ اس میں وٹامن اے، وٹامن بی، وٹامن بی ون ، وٹامن بی ٹو وٹامن بی 6
کے علاوہ ؤتامن سی سے بھی بھنڈی مالا مال ہے۔ اس میں زنک اور کیلشیم بھی موجود ہے جو حمل کے دوران کھانے کیلئے اسے ایک بہترین سبزی بنا تے ہیں۔
7 بھنڈی فائبر اور فولک ایسڈ  کیلئے ایک سپلیمنت کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ بچوں کے پیدایشی نقا ئص کی روک تھام کیلئے مفید ہے۔
8 ۔ بھنڈی قبض کی شکایات کو دور کرتی ہے۔ یہ آنتوں کی نالیوں کی صحت کیلئے بہتریں غذا ہے۔ السر اور جوڑوں کیلئے بھی مفید سبزی ہے۔ بھنڈی میں موجود لیس کی وجہ سے یہ جوڑوں کے درد کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔
9 ۔ بھنڈی گلے کی خرابیوں کو دور کرتی ہے۔
10 ۔ بھنڈی کھانے سے ڈپریشن اور جسمانی کمزوری کا خاتمہ ہوتا ہے۔ جلد چمکدار اور ملائم رہتی ہے۔
11۔ بھنڈی کا استعمال لو( سنسٹروک ) سے محفوظ رکھتا ہے۔
12 ۔ وزن کم کرنے کیلئے بھنڈی سے زیادہ مفید کوئی دوسری سبزی نہیں ہے۔
13 ۔ بد ہضمی اور قبض دور کرنے کیلئے بھنڈی کا استعمال بہت مئوثر ہے۔



Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: