خوبانی APRICOT

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:50:00 AM -
  • 0 comments
 خوبانی سرد علاقوں میں پیدا ہونے والا مشہور و معروف  غذائیت  اور ذائقے سے بھرپور پھل ہے خوبانی بادام کی طرح کا ایسا پھل ہے جس کا اوپر کا گودا کھایا جاتا ہے۔ خوبانی کو تازہ اور خشک دونوں طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔ خوبانی کو ہلکے شکر کے قوام میں محفوظ کرکے ڈبوں میں پیک کرکے فروخت کیا جاتا ہے۔ اکثر لوگ خوبانی کا گودا کھا کر اس کا مغز پھینک دیتے ہیں۔ خوبانی کا مغز خوبانی کے گودے سے زیادہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اسلیئے اسے ضائع نہیں کرنا چاہئیے۔
رنگ۔ سفید سبزی مائل زرد
ذائقہ ۔ شیریں
مزاج ۔ سرد و تر بدرجہ دوم مغز گرم تر
افعال و استعمال
1 ۔ خو بانی میں بہترین غذائیت ہوتی ہے جو انسانی جسم کیلئے مفید ہے اور توانائی پیدا کرتی ہے۔ اور تیزابیت کو ختم کرتی ہے۔100 گرام تازہ خوبانی میں  وٹامن سی 12٪ ، وٹامن اے 12٪ ، پوٹاشیم 6٪ اور کیلوریز 50 سے کم ہوتی ہیں۔
2 ۔ خوبانی کا مربہ بنایا جاتا ہے جو مقوی معدہ ، مقوی دل و جگر ہوتا ہے۔ 
3 خوبانی کے مغز میں مغز بادام کے برابر غذائیت ہوتی ہے اس میں وٹامن بی 17 ہوتی ہے جو کہ کینسر کا علاج ہے۔
4 ۔ خوبانی کا مزاج سرد تر ہے یہ خون اور جوشِ خون کیئے مفید ہے۔
5 ۔ خوبانی جگر کی سختی کو دور کرتی ہے۔ قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہے اور کینسر جیسے موزی مرض سے محفوظ رکھتی ہے۔
6 ۔ تپ حار میں خوبانی کھلا کر گرم پانی شہد ملا کر پلانا قے لاتا ہے اور بخار اتر جاتا ہے۔
7 ۔     خوبانی  معدہ کی سوزش کو دور کرتی ہے، قبض کشا ہوتی ہے اور غذا کو جلد ہضم کرتی ہے۔
8 ۔ خونی اور بادی بواسیر کیلئے خوبانی بہت مفید ہے کیونکہ اس سے مسوں کی جلن اور چبھن دور ہو جاتی ہے۔
9 ۔ خوبانی کے رس کے چند قطرے نیم گرم کان میں ٹپکانے سے بہرہ پن دور اور کان کا درد دور ہوجاتا ہے۔ 
10 ۔ سرد مزاج والے ضعیف افراد  اور کمزور معدہ والوں کیلئے خوبانی کا استعمال درست نہیں۔
11 ۔ نزلہ زکام گلے کی خراش اور منہ کی بدبو دور کرنے کیلئے خوبانی بہت کار آمد ہے۔
12 ۔ دس دانہ خوبانی اگر ہمراہ لسی استعمال کی جا ئے تو غذا کی نالی کی جلن دور ہو جاتی ہے۔
13 ۔ کھٹی خوبانی استعمال نہیں کرنی چاہئیے کیونکہ یہ اپھارہ پیدا کرتی ہے۔
14۔ صفرا کو خارج کرتی ہے۔ ڈکاروں کو روکتی ہے۔تمام اعضائ کو طاقت دیتی ہے۔ 
15 .خوبانی نظر کو تیز کرتی ہے ،ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے اورجلد کیلئے مفید پھل ہے۔
16 . خوبانی دل کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی،وٹامن اے، پوٹاشیم اور فائبر کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔ ہارٹ اٹیک اور ہارٹ سٹروک سے محفوظ رکھتی ہے۔






Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: