ٹینڈے APPLE GOURD

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:56:00 AM -
  • 0 comments
ٹینڈا گول چپٹا سا پھل ہے۔ کدو کی طرح بیل میں لگتا ہے۔ اس کی بیل زمین پر پھیل جا تی ہے۔ٹینڈا کو پوری دنیا میں اور خاص طور پر جنوبی ایشیا میں سبزی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔کچھ لوگ ٹینڈے کھانا پسند نہیں کرتے لیکن اس میں انسانی صحت کے بہت سے فائدے چھپے ہیں جن کے متعلق جان لوگ ٹینڈے شوق  استعمال کرتے ہیں۔
رنگَ ۔ سبز یا سبز زردی مائل 
ذائقہ ۔ قدرے تلخ
مزاج ۔ سرد و تر
افعال و استعمال
1 ۔ 100 گرام ٹینڈا میں پانی 93.5 گرام ، انرجی 21 کیلوریز، پروٹین1.4 گرام، فیٹ 0.2 گرام ،کاربوہائیڈریٹ 3.6 گرام، فائبر 1.6 گرام، کیلشیم 25 ملی گرام،فاسفورس 24 ملی گرام ، آئرن 0.9 ملی گرام،تھایامین 0.04 ملی گرام۔ ریبوفلیون 0.08 ملی گرام ،  نیا سین 0.3 ملی گرام، اسکاربک ایسڈ 18 ملی گرام اور   کیروٹین    
2 ۔ بلڈ پریشر کے مرٰضوں کیلئے ٹینڈے بہت مفید سبزی ہے۔ ٹینڈا کولیسٹرول کو کم کرتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر نارمل ہوجاتا ہے۔
3 ۔ ٹینڈا کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ بخار میں ٹینڈا کی سبزی استعمال کرنے سے بخار جلد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
 4 ۔ ٹینڈا موٹاپا کم کرنے کیلئے مفید ہے۔ ٹیںڈے کا جوس صبح خالی پیٹ باقاعدگی سے  استعمال کرنے سے وزن کم ہوجاتا ہے۔
5 ۔ ٹینڈے میں پانی اور فائبر کافی مقدارمیں موجود ہوتے ہیں  اس کے استعمال سے قبض کی شکائیت دور ہو جاتی ہے۔گیس اور تیزابیت کی تکلیف بھی دور ہو جاتی ہے۔ 
6 ۔ جوڑوں کے درد درد اور سوجن کے مریض ٹینڈے لازماً استعمال کریں۔ یہ سوزش کودور کرتے ہیں اور درد کو ختم کرتے ہیں۔
 7 ۔ ٹیڈا میں کیروٹین بھی پائی جاتی ہے جس کی وھہ سے ٹینڈا چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے۔ چہرے کے داغ دھبے  اور جھریا ں ختم کرتا ہے اور بڑھاپے کے اثرات کو سست کر دیتا ہے۔۔
8 ۔ ٹینڈا پیشاب کی تکالیف کیلئے بہت فائدہ مند ہے ۔ پیشاب کھولتا ہے۔ پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔
ٹینڈے ہاتھ اورپائوں کی جلن کودور کرتے ہیں۔دماغ کو طاقت اور فرحت پہنچاتے ہیں۔
9 ۔ ٹینڈے کا جوس استعمال کرنے سے بال لمبے عرصے تک سیاہ رہتے ہیں اور بال گرنا بند ہوجات ہیں۔ 
ٹینڈا کا استعمال کینسر کے خطرات سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اس میں تقریباً 24ملی فاسفورس   0.4 ملی گرام تھایامین 0.8 ملی گرام ریبوفلیون موجود ہوتے ہیں جو جسم کو صحتمند رکھنے کے ساتھ ساتھ  بہت سی قسم کے کینسر سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: