سات وزارتوں کی کمائی شیخ رشید کا فارم ہائوس

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:47:00 PM -
  • 0 comments

شیخ رشید  کو عوامی سیاست کے حوالے سے ہر کوئی جانتا ہے۔ جب بھی آپ اپنے ٹیلیویژن کو آن کریں تو آپ کسی نہ کسی نیوز چینل پر شیخ رشید کو ملک کے غریب عوام کے دکھ میں سرگردان و پریشان ضرور دیکھیں گے ، ان کی باتیں سن کر یقین ہو جاتا ہے کہ شیخ صا حب سے زیادہ غریبوں کا ہمدرد کوئی دنیا میں ابھی تک پیدا نہیں ہوا۔زبانی جمع خرچ کرنا بہت آسان ہے لیکن عمل کرنا ذرا مشکل کام ہوتا ہے۔ 
جب میں نے جنابِ شیخ کا فارم ہائوس سہیل وڑائچ کے پروگرام کے ذریعے دیکھا تو مجھے بہت حیرانی اور مایوسی ہوئی۔ 
شیخ صاحب کے فارم ہائوس کا نام فریڈ م ہائوس ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک خوبصورت عشرت گاہ ہے جہان  دلپشوری اور تسکین کا  سارا سامان اور ماحول موجود ہے۔ خوبصورت درخت ، بیل بوٹے، جھیل، آبشار ، سرنگ میں بنا ہوا تمام سہولتوں،آرائشوں اور اسائشوں سے آراستہ خوبصورت محل جسے دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی اس عشرت گاہ کا مالک ایک ایسا سیاست دان ہے جو سات مرتبہ وزیر بنا۔ یہ عشرت گاہ 7 وزارتوں کی کمائی ہے۔
کمائی 7 وزارتوں کی اور بنا ایک فارم ہائوس۔ اگر غریبوں سے عشق سچا ہوتا تو کوئی بستی غریب آباد ،آباد ہوتی جہاں سینکڑوں بے گھروں کو گھر مل جاتے اور شیخ رشید کے دونوں جہان سنور جاتے۔
غریبوں کے حق میں شیخ صاحب کی لچھے دار باتیں سن کر محسوس ہوتا تھا کہ شیخ صاحب فارم ہائوس کلچر ، اور بڑے بڑے محلات  کے خلاف ہونگے لیکن ان کے فارم ہائوس کے بارے میں جان معلوم ہوا کہ  ہمارے نام نہاد سیاست دان پہروپیے ہیں۔ تمام سیاستدانوں  کا مقصدِ حیات ایک ہی ہے اور وہ ہے غریب عوام اور ملک کو لوٹنا۔
جس ملک کے اکثر لوگ چھت سے محروم ہیں۔ دووقت کی روٹی انہیں نصیب نہیں اس ملک کے نام نہاد سیاستدان سینکڑوں ایکڑ اراضی پر مشتمل فارم ہائوسز اور محلات میں رہتے ہیں۔




ا

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: