خان صاحب فیلڈ گول کرنے کی پریکٹس کریں پینلٹی کارنر سے کام نہیں چلےگا

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:30:00 AM -
  • 0 comments
کرپشن ختم کرنےکیلئےکرپشن کو ووٹ کی طاقت سے میدان میں شکست دینا پڑی گی۔ پوری قوم کو کرپٹ نظام اور کرپشن کے خلاف منظم کرنا پڑےگا اور آپ کوکرپشن کے خاتمے کی یہ جنگ تنہا لڑنا پڑے گی جماعت اسلامی کے سوا کوئی دوسری سیاسی جماعت کرپشن کے خلاف آپ کی حمایت نہیں کریگی۔
کرپشن کی جڑیں ہمارے معاشرے میں بہت گہری ہو گئی ہیں اسےاتنی آسانی سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ کرپشن ہمارے معاشرے میں اچھی طرح رچ بس گئی ہے ۔ اب کرپشن کرنا کوئی معیوب عمل نہیں۔ کرپشن کے لحاظ سے نامور اداروں میں لوگ نوکری کرنا فخر سمجھتے ہیں ۔ 
جب سے پاکستان بنا ہےؑعدالتیں موجود ہیں ۔  جو کام عدالتوں نے 70 برس گزرجانے کے بعد نہیں کیا وہ اب کیسے کر دیں گی ۔کیا عدالتوں نے اپنےادارے سے کرپشن ختم کردی ہے۔ جب عدالتیں عدالتی نظام سے کرپشن ختم نہیں کر سکیں تووہ ملک سے کرپشن کیسے ختم کر دیں گی۔ 
 کرپشن ختم کرنے کیلئے پہلے ہمیں اپنے آپ کو درست کرنا پڑےگا ۔ کسی ذاتی خواہش کیلئے کرپشن کا راگ الاپنے کی بجائے دیانت داری کے ساتھ کرپشن کے خلاف تمام محازوں پر جدوجہد کی ضرورت ہے۔  کرپشن ختم کرنے کیلئےکرپٹ نظام کو ختم کرنا پڑےگا۔ کرپٹ نظام میں کرپشن کیسے نہیں ہوگی ۔ ہمارے ملک میں سب سے کامیاب اور منافع بخش کاروبار سیاست ہے ۔ اس کرپٹ سیاسی نظام جس میں بی ڈی ممبرز ، ایم پی اے اور ایم این اے کی دولت میں برقی رفتارسے اضافہ ہوتا ہے وزیروں سفیروں اور مشیروں کی تو بات ہی الگ ہے۔۔ عام عوام جس  نے اس کرپٹ نظام میں آنکھ کھولی ہے کرپشن کے زہر کی عادی ہو گئی ہے  ۔
 ہماری روایت بن گئی ہے اگر کوئی اختیار مل جائے جائے تو پیسے لو اور کام کردو ۔اگر کسی سے کام کروانا ہے تو پیسے دو اور کام کر وا لو۔ 
آج حالت یہ ہے کہ ہر عام آدمی کوجب کسی سرکاری دفتر سے کوئی کام کروانا ہوتا ہے تو وہ پہلے رشوت کی رقم کا بندوبست کرتا ہے اور پھر صاحب تک درخواست پہنچانے کیلئے کسی ٹائوٹ کو تلاش کرتا ہے۔
کرپشن ختم کرنےکی جھوٹی موٹی کی شرارتیں کرنے اور ٹی وی سکرین پر بیٹھ کر وات کرارا کرنے کی بجائے ہر سطح پر کرپشن کا پیچھا کرنا پڑے گا ۔
کچھ کام سیاسی جماعتیں حکومت کے بغیر بھی کر سکتی ہیں اگر نیت ٹھیک ہو۔
 تحریکِ انصاف کے ممبران کوکرپشن کے خلاف منظم کریں اور راشی اہلکاروں کے شر سےعوام کوبچائیں اور ان کے جائز کام تحصیل تھانہ اور کچہری سے بغیر رشوت کے کروانے میں ان کی مدد کریں۔ اس طرح کا پروگرام شروع کرنے سے عوام کا اعتماد بحال ہوجائے گا کہ کام بغیر رشوت کے بھی ہو سکتا ہے۔ کرپشن ختم کرنے کیلئے کرپشن کو فیلڈ میں فیلڈ گول سے شکست دینا پڑیگی پینلٹی کارنر وغیرہ سے کام نہیں چلے گا۔



Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: