مو لی RADISH

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 9:10:00 PM -
  • 0 comments
مولی معدہ اور جگر کیلئے بہت مفید ہے۔ یرقان کاعلاج ہے ،  ہاضم ہے،تیزابیت دور کرتی ہےاور خون کو صاف کرتی ہے۔ 
مولی ایک عام کھانے والی سبزی ہے جسے کچا اورپکا کر دونون طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ میدانی علاقوں میں ہر جگہ کثرت سے کا شت کی جا تی ہے۔ مولی کے پتے بہت کم         استعمال کیئے جاتے ہیں جب کہ جڑ ہی عام طور پر استعمال کی جاتی ہے۔
مذاج ۔ گرم درجہ اول اور خشک درجہ دوم۔
رنگ ۔ سفید ، سرخ
افعال و استعمال
1 ۔ مولی کے تمام تر فوائد حاصل کرنے کیلئے اسے کچا ہی کھانا چاہئے پکانے سے اس کے اہم حیاتینی اجزائ ضائع ہو جاتے ہیَ مولی کے پتوں میں کیلشیم، فاسفورس، وٹامن سی اور پروٹین نسبتاًزیادہ پائی جاتی ہے۔ مولی کے پتے پییشاب آور دافع سکروی اورمسہل ہوتے ہیں ۔
2 ۔ مولی کے پتوں میں قدرت نے مصفی مادے رکھے  ہوئے ہیں ۔ مولی کے بیجوں کا ایملشن پانی کے ساتھ بنانے کے بعد چہرے پر ملنے سے کالے تل اور چھائیاں دور ہو جاتی ہیں ۔
3 ۔ مولی کی جڑ بھی سکروی کے مرض سے محفوظ رکھنے اوراس کا علاج کرنے کی زبر دست صلاحیت رکھتی ہے۔ 
4 ۔  مولی کے بیج بلغم خارج کرتے ہیں ۔، پیشاب آور ہین مسہل اور محرک بھی ہیں۔
5 ۔ مولی کے ایک 100گرام میں پانی 94.4 ٪  ، پروٹین 0.7٪ ، چکنائی 0.1٪ ، معدنی اجزائ 0.6٪ ، اور کاربو ہائیڈریٹس 3.4٪ پائے جاتے ہیں۔ 
6 ۔ معدنی اور حیا تینی اجزائ میں  کیلشیم 35 ملی گرام ، فاسفورس 22 ملی گرام،  آئرن 0.4 ملی گرام، وٹامن سی 15 ملی گرام اور کچھ مقدار وٹامن بی کمپلیکس  پائے جاتے ہیں ۔
100-7 گرام میں میں 17 کیلوریز ہوتی ہیں ۔ پتوں میں غذائی صلاحیت جڑ سے مختلف ہوتی ہے۔
مولی کی شفائی صلا حیت
گردے کا درد
قلمی شورہ ایک تولہ کو مولی کے پانی 10تولہ میں  کھرل کرکے خشک کر دیں۔ ایک ماشہ صبح شام پانی سے استعمال کریں۔
بواسیر
 مولی کے پتے سایہ میں خشک کرکے گرائنڈ کر لیں اور برابر مقدار چینی ملا لیں ۔ نصف تولہ یہ دوا  40روز بلا ناغہ کھائیں- بواسیر کا اکسیری علاج ہے۔ 
آئی ڈراپس
مولی کا پانی چھان کر کچھ دیر کیلئے صاف برتن مین رکھیَں پھر چھان کر نتھار کر محفوظ کر لیں آنکھوں میں بذریعہ ڈرراپر ڈالیں جالا ، پھولا  اور دھند وغیرہ کیلئے مفید ہے۔
یرقان
مولی کا پانی 10 تولہ قدرے شکر ملا کر استعمال کریں ہر قسم کے یرقان کیلئے مفید ہے۔ 
برص کا علاج
مولی کے بیجوں کا سفوف بناکر اس میں قدرے سرکہ ملا کر پیسٹ بنا لیں ۔ یہ پیسٹ برص کے سفید دھبون پر لگائیں ۔ پھلبہری اور برص کیلئے مفید ہے۔ 
سینے کی تکالیف
مولی کا تازہ رس ایک چائے کا چمچ ہم وزن شہد اور تھوڑا سا نمک ملا کر استعمال کرنا ، گلا بیٹھ جانے  کالی کھانسی ۔ برونکائٹس، اور دیگر سینے کے امراض کیلئے بہت مفید ہے۔
 پیشاب اور اعضائے تناسل کی بے قاعدگیاں۔
مولی کا رس درد کے ساتھ پیشاب آنے کی تکلیف اور رحم کے شدید درد میں عمدہ علاج ہے۔ تکلیف کی شدت کے مطابق 60 سے 90 ملی لٹرتک پینا مناسب ہے۔ ضرورت کے مطابق دن میں کئی بار بھی پیا جا سکتا ہے۔
مثانے کی پتھری اور سوزش کیلئے مولی کے پتوں کا جوس ایک کپ روزانہ 15 دن استعمال کرنا بہت مفید ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: