کنو ( Citrus Fruits )

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 1:16:00 AM -
  • 0 comments

 کنو سردی کے موسم کا  انتہائی جازبِ نظر ، خوبصورت خوشذائقہ ، غذائیت سے بھرپوراہم پھل ہے اور اپنے اندر بڑی مقدار مین وٹا منز اور منرلز کا خزانہ سموئے ہوئے ہے۔  کنو کے ہر 100 گرام میں وٹامن سی   53.2 ملی گرام ہوتی ہے ۔ وٹا من C کیلئے کنو سب سے سستا ، عام اور مستند ذریعہ ہیں۔ اس میں وٹا من A  ، وٹا من B ، میگنیز، فاسفورس، اور ڈائٹری فائبر Dietary Fiber بھی بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں .
 کنو تر شاوا پھلوں کے خاندان کا اہم پھل ہے ترشاوا پھلوں کو غذائیت کے اعتبارسے بڑی اہمیت حاصل ہے کیونکہ ان مٰیں وٹامن  سی کافی مقدار میں پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن اے اور بی بھی پائی جاتی ہیں۔
وٹامن سی کی کمی کی وجہ سے مسوڑھوں سے خون نکلتا ہے۔ دانت کمزور ہو جاتے ہیں اور جوڑوں میں درد ہونےلگتا ہے۔ کنو اور دیگر تر شاواپھلوں مالٹا فروٹر سنگترہ ، لیمن وغیرہ کا جوس پینے سے یہ تکا لیف دور ہو جاتی ہیں۔
  کنو کا ارتقائ 1935 میں کیلیفورنیا یونیورسٹی میں عمل میں آیا  ۔ کنو کو پنجاب میں 1943   میں لایا گیا ۔ پاکستان دنیا کا 95٪ کنو پیدا کرتا ہے  ۔ 
پا کستان کنو کا سب سےبڑاایکسپورٹر بھی ہے۔  پا کستان سے کنو کی ایکسپورٹ 30 ملین ڈالر کی ہے۔ یورپ میں کنو کی کم مانگ کی وجہ اس میں موجود زیادہ بیج ہیں۔  بغیر بیج کے کنو کی ایکسپورٹ سے پاکستان کے زرِ مبادلہ میں ایک عرب ڈالر کاسالانہ اضافہ ہو سکتاہے۔ کنو پنجاب کے تمام میدانی علاقوں میں کامیاب ہے۔ سرگودھا ، فیصل آباد ، ساہیوال ، ملتان، خانیوال،  کنو کی پیداوار کیلئے بہت اہم ہیں ۔
کنو قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں ۔ کولیسٹرول کم کرتے ہیں ۔ عمر رسیدگی کے اثرات کو بھی کم کرتے ہیں ۔ اور نظر کو توانائی بخشتے ہیں ۔ 
  ہم ہر روز مختلف غذا ئین کھاتے ہیں ان میں کچھ تو ذائقے کیلئے لیکن کچھ غذائیت کے اعتبار سے بہت ہی فائدہ مند ہوتی ہیں۔ کنو غذائیت اور ذائقے دونوں خصوصیات کے لحاظ سے بہت اہم پھل ہے
 موسم سرما میں کوئی اور پھل کھائیں نہ کھائیں لیکن  کنو ہم ضرور کھاتے ہیں اس کے بہت سے فائدوں میں کچھ مندرجہ ذیل ہیں
1 ۔ اس میں موجود وٹامن سی کینسر اور دل کی  امراض سے بچنے کیلئے بہت کار آمد ہے۔ 
2۔  کنو میں  فو ٹو کیمیکلز موجود  ہیں جو کینسر کے خطرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔
3 ۔ کنو کا جوس امراضِ گردہ سے محفوظ رکھتا ہے اور گردوں میں پتھری کی پیدائش کو روکتا ہے۔ 
4 ۔ کنو کا استعمال  وائرل انفیکشن  سے محفوظ رکھتا ہے۔ 
5 ۔ کنو میں پوٹاشیم کافی مقدار موجود ہے جو کہ دل کی صحت اور کارکردگی  کو بہتر کرتا ہے۔ 
6 ۔ کنو میں پوٹاشیم وٹامن اے اور سی موجود ہیں جو کہ آنکھوں کیلئے بے حد مفید ہیں ۔
 7 -کنو میں بہت فائبر  موجود ہوتا ہے جو کہ معدے کیلئے انتہائی مفید اور اہم ہے۔ فائبر معدے کی جملہ امراض قبض اور السر وغیرہ سے نجات دلاتا ہے۔ 
8 ۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور لیور کینسر  کیلئے مفید پھل ہے۔
9 ۔ بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔
10 ۔ کنو جلد کیلئے بہت مفید ہے۔ اس میں بیٹا کیروٹین پائی جا تی ہے جوکہ طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو جسمانی سیلز کی حفاظت کرتی ہے۔اس عمل کی وجہ سے جلد صحت مند خوبصورت  رہتی ہےاور بڑھاپے کے اثرات سےبھی  محفوظ رہتی ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: