SPOGUL SEED اسپغول

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:56:00 AM -
  • 0 comments

 اسپغول اور اسپغول کا چھلکا طبی لحاط سے بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ دائمی قبض، بواسیر ، قوتِ باہ، بلڈپریشرکیلئے مفید ہیں۔ گرمی کے اثرات کو زائل کرتے ہیں اور خون کے جوش کو ٹھنڈا کرتے ہیں۔ جنسی کمزوریون کو دور کرتے ہین۔
تعارف
فارسی نام اسپغول ۔عربی نام بزر قطونا اور انگریزی میں اسے سپوگل سیڈ   Spogul Seed کہتے ہیں۔ 
اسبغول کا پودا  تقریباً ایک گز کے قریب  لمبا ہوتا ہے۔ اس کے پتے گھوڑے کے کان کی مانند اور ٹہنیاں باریک ہوتی ہیں۔۔
رنگ ۔ سرخی مائل بہ سفیدی ۔ سیاہ بھی ہوتا ہے۔
ذائقہ ۔ پھیکا لعابدار ۔ بے ذائقہ
مزاج ۔ سرد درجہ دوم ۔ تر درجہ دوم
مقدار خوراک ۔ 3 ماشہ تا ایک تولہ
مقام پیدائش۔ پنجاب کا میدانی علاقہ ۔ سندھ ، بلوچستان
افعال و استعمال
محلل و مسکن اورام حار، گرمی۔ گرمی کے بخار اور خون کے جوش کو تسکین دیتا ہے۔ 
سینہ ،زبان ، حلق، کا کھر کھرا پن دور کرتا ہے۔
صفراوی اور دموی بیماریوں کیلئے فائدہ مند ہے۔
سرکہ میں پیس کر گل روغن کے ہمراہ سر درد کیلئے مفید ہے۔ 
اسبغول کا چھلکا
اسبغول کا چھلکا  سبوس اسبغول کے نام سے مشہور ہے۔ اسبغول بیجوں کی اوپر والی تہ اور ساتھ والی پچکی ہوئی تہیں جو کہ پکے ہوئے اسبغول کے بیجوں سے سفیدی مائل زرد رنگ کے ٹوٹنے والے چھلکوں پر مشتمل ہے۔
کیمیائی ترکیب
چھلکا اسبغول لیسدار مادے۔ تیل حیاتین اور نشاستہ پر مبنی ہے۔ یہ ایک نان سیلولر چیز ہے۔ اور اس میں پولی سیکارائیڈ Poly   Saccharide   ہیں۔جو پین ٹوز  Pentose اور ہیکسوز  Hexose  پر مشتمل ہیں۔ یہ زیادہ تر آنتوں کے زخم اور پیچش میں استعمال کیا جاتا ہے۔پرانی کتابوں میں اس کا بدل بہدانہ بتایا گیا ہے۔
چھلکا اسبغول کی خصوصیات
معدہ میں زیادہ دیر رہنا
چھلکا اسپغول ملا کھانا معدہ میں زیادہ دیر رہتا ہے اور گلوکوز  کے بننے کے عمل کو سست کرتا ہے جسکی وجہ سے زیا بیطس کے مریضوں کیلئے مفید ہے۔ 
پاخانے کا وزن اور حجم بڑھانا
اسکے استعمال سے پخانے کا وزن اور حجم بڑھ جاتا ہےاور اپنی لیسدار خصوصیت کی وجہ سے معدہ میں خراش پیدا نہیں کرتا ۔چھلکا کا استعمال زیادہ پانی سے کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ پانی کو  زیادہ جزب کرکے حجم کو بڑھاتا ہے۔ معدہ اور آنتون کی حرکت مین بہتری لاتا ہے جس سے پخانہ جلد خارج ہو جاتا ہے۔
کولیسٹرول کم کرنا
جرمنی کے ماہرینِ صحت نے چھلکا اسبغول کو فائدہ مند اور محفوظ قرار دیا ہے۔ اس کو کولیسٹرول کو کم کرنے کا حامل قرار دیا ہے۔ یہ کولیسٹرول کو آنتوں سے دوبارہ جگر کی طرف جانے سے روکتا ہے اور کولیسٹرول کے  بننے کے فعل کو سست کرتا ہے۔
انسولین کی پیدائش میں بہتری
اس کے استعمال سے لبلہ سے خارج ہونے والے مادہ سے ضرورت کے مطابق انسولین پیدا ہوتی ہے جو زیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید ہے۔
آنتوں پر اثرات
چھلکا اسپغول کا استعمال آنتوں کے اندر کی  پی ایچ کو کنٹرول کرتا ہے جسکی وجہ سے گیس پیدا کرنے والے زہریلے مادوں کے بننے کوروکتا ہے۔
چکنائی پر اثرات
خوراک میں یہ چکنائی کو چھوٹے مالیکیول والے فیٹی ایسڈ کے بننے کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔ یہ چھوٹے مالیکیول والے فیٹی ایسڈ فوراً جگر کی طرف چلے جاتے ہیں اور انرجی پیدا کرنے میں کام آتے  ہیں۔یہ چھوٹے فیٹی ایسڈ کینسر کو بھی روکتے ہیں۔
بھوک پر اثرات
چھلکا اسبغول کے استعمال سے بھوک کی چمک جلد زائل ہو جاتی ہے اور انسان اپنے آپ کو پوری طرح مطمئن محسوس کرتا ہے۔
آنتوں سے پا خانے کے اخراج پر اثرات
چلکا اسپغول اپنے اندر لیسدار مادہ کی وجہ سے آنتوں سے پاخانے کو آسانی سے خارج ہونے میں مدد دیتا ہے۔
بواسیر پر اثرات
خوراک میں اسپغول کو شامل کرنے سے بواسیر کی علامات اور تکلیف کم ہو جاتی ہے۔  ان علامات  اور تکالیف میں خون کا اخراج، درد، خارش ، موقوں کا باہر آجانا اور مقعد کا باہر آنا شامل ہین۔
جنسی کمزوری
اسبغول کا چھلکا دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے قبض کو دور کرنے کے ساتھ قوتِ باہ کو تقویت دیتا ہے اور جنسی کمزوریوں کو دور کرتا ہے۔
خوراک ۔ چائے والے دو چمچ اوپر تک بھرے ہوئے یا پھر 7.5 گرام دن میں ایک دفع کھانے کے دوران استعمال کرین۔ بارہ سال سے کم عمر بچوں کیلئے ی1/2 سے ایک چائے والا چمچ استعمال کریں۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: