ریوند چینی / ریوند خطائی

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:26:00 AM -
  • 0 comments


  ریوند چینی/ریوند خطائی              
(ریباس کی جڑ )
انگریزی نام ۔ رہوبارب  RHUBARB
نباتاتی نام ۔ رائم ای موڈی  RHEUM EMODI
 ریباس ایشیائی پودا جو گز بھر تک بڑھتا ہے۔ ڈنڈی کے سرے پر چوڑے چوڑے پتے ہوتے ہیں۔ ڈنڈیاں خوراک کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ اور اس کی جڑ بطور دوا استعمال کی جا تی ہے۔ جو ریوند چینی اور ریوند خطائی کے نام سے مشہور ہے۔
 یہ پودا دریائے رہی اون کے کنارے کثرت سے پیدا ہوتا تھا۔ لہذا اسی نسبت سے اس کانام ریوند پڑ گیا۔  کئی لحاظ سے چین میں پیدا  ہونے  والی ریوند کو بہتر سمجھا جاتا تھا لہذا ریوند کے ساتھ چین کی نسبت سے چینی  کے لفظ کا اضا فہ ہو گیا 
یہ پودا سطح سمندر سے 4000-12000 فٹ کی بلندی پر پیدا ہوتا ہے۔
اقسام کے لحاظ سے یہ پودا 9 مختلف اقسام میں پایا جاتا ہے۔

جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اس کا موثر جز کرائی سوفینک ایسڈ ہے۔ ریوند ہندوستان پاکستان اور چین میں بہت زیادہ مقدار میں پیدا ہوتی ہے۔ چین میں پیدا ہونے والی ریوند یعنی ریوند چینی ہی عمدہ سمجھی جاتی ہے۔ بازار میں ریوند چینی کے نام سے جو ملتی ہے وہ اصل نہین ہوتی ۔ اصل ریوندچینی بازار میں  ریوند خطائی کے نام سے مل سکتی ہے۔

ریوند چینی اور قدیم اطبائ کے نظریات۔
ریوند چینی کا استعمال ریاحی امراض، ضعف معدہ، درد ون کی کثرت، عضلات کا ڈھیلے پڑجانا،ورمِ طحال، دردِ  گردہ وجگر،آنتوں کے مروڑ، مثانہ  و سینہ کے دردوں ، شکم کے بالائی حصہ کا پھیل جانا،دردِ رحم و عرق ا نسا،ہچکی،آنتوں کے زخم،اسہال مزمن،اور نوبتی بخار میں فائدہ مند ہے۔
اسکو سرکہ میں ملا کر لگانے سے چوٹ داد  اور مسوں کے نشانات زائل ہو جاتے ہین،۔ پانی میں ملاکر لگانے سے نرم اور تحلیل ہوجاتے ہیں۔ اس مین گرمی کے ساتھ ساتھ کسی حد تک قوتِ قابض بھی ہوتی ہے۔
اس میں متضادس قوتیں پائی جاتی ہیں چنانچہ اس میں جوہرِ ارضی باور ہوتا ہے اس لیئے قبض پیداکرتی ہے۔۔ قابض ہونے کے باوجود یہ اعصاب کے تفرق و اتصال اور عضلات کے زخمون میں فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔ (جالینوس) 
عضلات کی بندش کے ٹوٹ جانے اور اس کے پھیل جانے، نیز عضلات کے دردوں میں اس کے روغن کی مالش سے فائدہ ہوتا ہے۔ (ابنِ سینا)
اندرونی اعضا کو یہ دوا طاقت بخشتی ہے اور سد وں کو کھولتی ہے۔ ان کی فاسد رطوبات کو خشک کرتی ہے۔ڈھیلے اعضا میں سختی پیدا کر دیتی ہے۔ مقوی جگر ہے۔ خام اور لیسدار بلغم کی مسہل ہے۔ اور استسقا میں نافع ہے۔  یہ ایامِ طفولیت میں گردہ و مثانہ کی نرم پتھریوں کو توڑتی ہےاور ان کے دردوں میں بے حد مفید ہے۔ مدر بول ہے، عروقِ ماسا ریقا اور جگر کے سدوں یا کثرتِ رطوبت کی وجہ سے معدہ اور آنتوں میں استرخا پیدا ہو جانے کے باعث عارضی ہونے والے اسہال میں نافع ہے۔  سینے کے امراض میں جب سدوں اور ورموں کی وجہ سے درد ہوتا ہے اور سد وں کو کھولنیے کی ضرورت  پیش آتی ہے تو اس کے استعمال سے فائدہ ہوتا ہے۔عضلات کے تفرق و اتصال میں اس کا کھانا مفید ہے۔ غذا کے بہت زیادہ کھا لینے کی وجہ سے عارض ہونے والے تخمہ کی  یہ سب سے مفید  دوا ہے۔ کیونکہ یہ معدہ اور آنتوں کا تنقیہ کرتی ہے۔یہ دماغ کا بہترین تنقیہ کر کے قوتِ فہم کو تیز ہے۔ اپنے فعلِ تنقیہ ہی کے باعث یہ دوا بلغم اور بخارات کے صعود کی  وجہ سے پیدا ہونے والے دردِ سر میں نافع ہے۔ بلغمی اور ریحی قولنج میں یہ ریاح کو تحلیل کر کے اور اجابت کو صاف لاکر فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔(سیفان اندلی)
ریوند چینی اور طب یونانی۔
1 ۔ معدے اور جگر کی سردی کو ختم کرتی ہے،
2 ۔ جگر تلی اور آنتوں کا سدہ کھولتی ہے۔
3 ۔ قوتِ جاذبہ بالخصوص جگر کی اصلاح کرتی ہے۔
4 ۔ سوئالقینہ اور ہر قسم کے مرض استسقا کو ختم کرتی ہے۔
5 ۔ آنتوں کو فضلاتِ ردی سے پاک کرتی ہے۔
6 ۔ پیشاب آورہے، حیض جاری کرتی ہے۔
7 ۔ یرقان کا سدہ کھولتی ہے۔
8 ۔ آنتوں کے زخموں کو درست کرتی ہے۔
9 ۔ پیٹ کے مروڑ کو نفع پہنچاتی ہے۔
10 ۔ پھوڑوں پر چھڑکنے سے مواد خشک ہوجاتا ہے۔
11 ۔ بچوں کی بد ہضمی کیلئے عمدہ دوا ہے۔
12 ۔ احشا وغیرہ کے اورام میں مفید ہے۔
13 ۔ مسہل ہے۔
14 ۔ پتلی اور گاڑھی خلطوں کو دستوں کی راہ خارج کرتی ہے۔
15 ۔ مادے کو معتدل قوام کرتی ہے۔
 16 ۔ نفخ کو تحلیل کرتی ہے۔
18 ۔ ریاح کو خارج کرتی ہے۔
19 ۔ پتھری توڑتی ہے۔
20 ۔ گردوں کی اصلاح کرتی ہے
21 ۔ بڑھی ہوئی تلی کو کم کرتی ہے۔
22 ۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔
 23 ۔ ریوند چینی کے استعمال سے بلڈ یوریا (نائٹروجن) میں کمی واقع ہو جاتی ہےاور گردہ فیل ہونے والے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہے۔
ریوند چینی اور ہومیو پیتھک سسٹم آف میڈ یسن ۔
ہومیو پیتھی میں بھی اس کی خشک جڑ ہی بطور دوا استعمال کی جاتی ہے۔ طاقت بخشنے والی، پیشاب پسینہ اور پخانہ لانے والی ، تھو ڑی مقدار میں عمدہ مسہل ہے۔ آنتوں کو صاف کرتی ہے ، ان میں سکڑنے اور کھلنے کی صلاحیت کو بڑھاکر فضلہ نکال دیتی ہے۔ بچوں میں ریاحی تکالیف اور معدے کی خرابیوں میں مفید ہے۔





Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: