بھارت ستمبر میں چاند پر اترنے کیلئے خلائی مشن بھیجے گا -3 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:15:00 AM -
  • 0 comments
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر میں چاند پر اترنے 
والا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا اور اس مقصد کیلئے اس کا چندریان دوم مشن 
پر کام رواں سال 9؍ سے 16؍ جولائی کے درمیان شروع کر دیا جائے گا، چاند 
پر لینڈنگ 6؍ ستمبر 2019ء کو متوقع ہے۔امریکا، چین اور روس کے بعد بھارت چاند پر جانے والا چوتھا ملک ہوگا، اسرائیل نے رواں سال کوشش کی تھی جو 
ناکام رہی۔ چاند کی سطح پر اترنے کیلئے یہ بھارت کا پہلا مشن ہوگا اور اس 
مقصد کیلئے چند کے جنوبی قطب پر اترنے کی کوشش کی جائے گی جسے اب 
تک کسی نے اپنی تحقیق کا مرکز نہیں بنایا۔ کہا جاتا ہے کہ اس علاقے میں پائے 
جانے والے پتھر چار ارب سال پرانے ہیں اور جوہری توانائی کیلئے قیمتی ذرائع 
فراہم کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل جتنے بھی مشن چاند پر بھیجے گئے انہوں نے 
خطِ استوا پر لینڈنگ کی، بھارتی مشن پہلا مشن ہوگا جو جنوبی قطب پر اترنے کی کوشش کرے گا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: