چین پاکستان کو 300 سے زائد اشیاء پر آسیان ممالک کی طرز پر رعایت دینے پر راضی 22 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:38:00 PM -
  • 0 comments
اسلام آباد (تنویر ہاشمی ) چین پاکستان کو 300 سے زائد اشیاء پر آسیان ممالک کی طرز پر رعایت دینے پر رضا مندہوگیاہے آئندہ دونوں ملکوں کےمابین دوسرے آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائیگی اور وزیر اعظم عمران خان کے ماہ اپریل میں دورہ چین کے موقع پر معاہدے پر دستخط موقع ہیں ، وزارت تجارت کے معتبر ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین آزاد تجارتی معاہدے پر بیجنگ میں مارچ کے وسط میں مذاکرات ہوئے اور پاکستان کی جانب سے ٹیرف میں کمی کے مطالبے پر چین نے اتفاق کیا ، سیکریٹری تجارت دو اپریل کو چین کا دورہ کریں گے اور آزاد تجارت معاہدے کو حتمی شکل دی جائیگی ، پہلے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت چین پاکستان کی 57ٹیرف لائنز ( اشیاء) پر صفر ڈیوٹی تھی جس پر پاکستان نے چین سے نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے 300سے زائد مصنوعات پر ڈیوٹی کو صفر یا کم ترین کرنے کا کہا تھا ، چین کے جانب سے 300اشیاء پر ڈیوٹی صفر یا کم ترین ہونے سے پاکستان کی چین کو برآمدات میں اضافہ ہوگا اور دونوں ملکوں کے مابین
تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: