پاکستان کی فضائی حدود کی بندش ختم 26 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:41:00 AM -
  • 0 comments
 لاہور: 
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کھولنے کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے اپنی معطل شدہ پروازیں بحال کر دیں۔
بدھ 27 مارچ کو لاہور سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں PK-650 ،PK-651 ،PK-652 اورPK-653 اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی، کراچی سے ملتان کی دو طرفہ پروازیں PK-580 اورPK-581 اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی جب کہ کراچی سے سکھر کی دوطرفہ پروازیںPK-536 اورPK-537 اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔
فضائی حدود کی بندش ختم ہونے کے بعد بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان کے لئے بھی پروازیں بحال کی جارہی ہیں، سیالکوٹ ایئر پورٹ کا رن وے ضروری مرمت کے لئے بند ہونے کی وجہ سے 28 مارچ کی شام کو پی آئی اے سیالکوٹ سے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی۔
پی آئی اے فضائی حدود کی بندش کے باعث ان شہروں سے روانہ ہونے والے مسافروں کو دوسرے شہروں سے منسلک پروازوں سے آمدورفت کی سہولت فراہم کر رہی تھی۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: