ہندو لڑکیوں کا اغوا پاکتان کا اندرونی معاملہ ہے، فواد چوۃدری کا سشما سراج کو کرارا جواب 24 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 2:17:00 AM -
  • 0 comments
اسلام آباد: 
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہندو لڑکیوں کا اغوا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہےجب کہ یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلیتوں سے نارواسلوک کیا جاتاہے۔

سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ٹوئٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہندو لڑکیوں کامعاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، یہ عمران خان کانیا پاکستان ہے، یہاں اقلیتوں کومساوی حقوق حاصل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مودی کابھارت نہیں جہاں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جاتاہے، امید کرتے ہیں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھارتی اقلیتوں کےحقوق کےمعاملے پر بھی ایسا ہی ردعمل دیں گی۔
واضح رہے کہ ڈھرکی کی 2 ہندو لڑکیاں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی ہیں، سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیلات وائرل ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اس کا نوٹس بھی لیا ہے لیکن خود کو جمہوریت کا چیمپیئن سمجھنے والی بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹ کی تھی کہ انہوں نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن سے اس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: