کینیڈا میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے 2 دستخط شدہ بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگئے۔ 23 marc 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:57:00 AM -
  • 0 comments
اوتاوا: 
کینیڈا میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے 2 دستخط شدہ بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کینیڈا میں ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے 2 دستخط شدہ بلے نیلامی کے لئے پیش کئے گئے، جنہیں پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں ملک حفیظ اور لالہ عارف وڑائچ نے بالترتیب 30 ہزار اور 35 ہزار  ڈالرز میں خرید لیا۔ ذرائع کے مطابق کینیڈا میں منعقدہ تقریب میں ڈیموں کے لئے 4 لاکھ 25 ہزار 786 ڈالرز کے عطیات جمع ہوئے، جب کہ کینیڈا میں اب تک مجموعی طور پر 20 لاکھ ڈالرز کی رقم جمع ہوچکی ہے۔
اس موقع پر سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈیم تعمیر کو روکا نہیں جاسکتا، سپریم کورٹ احکامات کو ماننا سول اور فوجی اداروں پر لازم ہے۔ میں گلگت بلتستان کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی زمینوں پر ڈیم بننا ہے، اس حوالے سے سب بڑی قربانی ان لوگوں کی ہے۔
ثاقب نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈیم تعمیر کو روکا نہیں جاسکتا، سپریم کورٹ احکامات کو ماننا سول اور فوجی اداروں پر لازم ہے، وزیراعظم عمران خان کی دیانت داری پر کوئی شبہ نہیں۔
اس حوالے سے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ 40 سے 50 سال کے دوران کوئی ڈیم نہیں بنایا گیا، اس مسئلے پر آگاہی کا سہرا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے سر جاتا ہے، سابق چیف جسٹس اور وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے خراج تحسین کے مستحق ہیں، اور بہت جلد دونوں ڈیموں پر کام شروع ہوجائے گا۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: