مولانا مسعود اظ ہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی کوشش چین نے ناکام بنا دی 15 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:59:00 AM -
  • 0 comments
کراچی(رفیق مانگٹ)چین نے واضح کیا ہے کہ مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دلانے کیلئے پاکستان،بھارت اور چین کو کسی رائے پرمتفق ہونا چاہیے ،بھارت نے مسعود اظہر کے سلسلے میں کوئی نیا مواد فراہم نہیں کیا، تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لے کر ایسا مستقل حل تلاش کیا جائے جو سب کو قابل قبول ہو۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے سلامتی کونسل کی طرف سے کالعدم تنظیم جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دلانے کی کوشش کو ایک بار پھر نا کام بنا دیا،مسعود اظہر کے حوالے سے بھارت مایوسی کا شکار ہے اور ٹی وی پر ان کے ماہرین طرح طرح کی تجاویز دے رہے کہ کیا مسعود اظہر کو ختم کیا جاسکتا ہے اس کےلئے متعدد آپشن دیے جارہے ہیں جن میںخفیہ قتل کرائے جانے کا آپشن کے ساتھ مسعود اظہر کی رہائش پر بالاکوٹ کی طرح کافضائی یا زمین یا سمندر سے میزائل حملہ بھی شامل ہے۔ دی ہندو کے مطابق چینی ترجمان نے کہا کہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دلانے کے موقف میں تبدیلی پر اسی وقت غور کریں گے اگراس
حوالے سے بیجنگ، نئی دہلی اور اسلام آباد کسی متفقہ نتیجے پر پہنچیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: