ایران نے 1300 کلومیٹر تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ زمین سے زمین تک مار کرنے والے ھویزہ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ انقلاب ایران کی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔
وزیر دفاع کے مطابق ھویزہ کروز میزائل کو فائر کرنے کی تیاری میں بہت کم وقت درکار ہوتا ہے اور یہ میزائل نچلی سطح پر بھی رہتے ہوئے اپنے ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔
Source-https://jang.com.pk/news/605113-iran-successfully-tests-of-long-distance-cruise-missile
0 comments: