سرفراز اور ڈوپلیسی نے تاریخ رقم کردی 28 دسمبر 2018

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:20:00 AM -
  • 0 comments
سینچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی، ٹیسٹ میں پاکستان کا مڈل آرڈر بری طرح ناکام رہا۔
پاکستان کی شکست کے باوجود ٹیسٹ کا ایک پہلو ایسا بھی ہے جس میں دونوں ٹیمیں برابر رہیں اور دونوں کپتانوں نے مل کر تاریخ رقم کردی۔
جی ہاں! اگر ہم دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی بات کریں تو اُن کی پرفارمنس ایک دوسرے کے بالکل برابر رہی، سرفراز احمد اور فاف ڈوپلیسی دونوں نے ٹیسٹ میں ’’پیئر‘‘ حاصل کیا۔ 
کرکٹ کی 141 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کو ایک ہی ٹیسٹ میں دونوں کپتانوں نے ’’پیئر‘‘ حاصل کیا، یعنی میچ کی دونوں اننگز میں دونوں کپتان صفر پر آؤٹ ہوئے۔
سرفراز احمد پہلی اننگز میں چار گیندوں کا سامنا کرکے اولیویئر کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں صرف دو گیندیں کھیل کر ربادا کی گیند پر ڈوپلیسی کو کیچ دے بیٹھے۔
اسی طرح جنوبی افریقا کے کپتان ڈوپلیسی بھی میچ کی دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پہلی اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقی کپتان کو پہلی ہی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا اور دوسری اننگز میں بھی وہ شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
دوسری جانب سرفراز احمد اس خفت کا شکار ہونے والے چوتھے پاکستانی کپتان ہیں۔ حیران کن طور پر ان سے قبل پیئر حاصل کرنے والے کپتانوں میں دو وکٹ کیپر تھے۔
امتیاز احمد نے انگلینڈ کے خلاف ڈھاکا، راشد لطیف نے جنوبی افریقا کے خلاف پورٹ الزبتھ جبکہ فاسٹ بولر وقار یونس نے آسٹریلیا کے خلاف شارجہ میں دونوں اننگز میں رن بنائے بغیرآئوٹ ہوئے تھے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: