کراچی والے کلفٹن، فرینچ بیچ اور ہاکس بے تو جاتے ہی رہتے ہیں،لیکن شہر سے 50 کلو میٹر دور نیا تفریحی مقام ایکوا بیچ کے نام سے موجود ہے۔
یہاں کے حسین مناظر آنکھوں کو خیرہ کر دیتے ہیں، ایڈونچر کے لیے کئی ایکٹیوٹیز ہیں،یادگار پکنک منانے کا یہاں مزہ ہی کچھ اور ہے۔
ماری پور سے ہاکس بے اور پھر آگے چلیںتو راستہ ضرور کہیں ناہموار اور پتھریلا ہےتاہم سفر خوبصورت بھی ہے جو بور نہیں ہونے دیتا۔
ابھی منزل کچھ دور ہی ہو گی کہ ایکو بیچ کے لگے بورڈ باآسانی نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں جو اس تفریحی مقام تک لے جاتے ہیں۔
یہاں حد نگاہ تک نیلگوں پانی ہےجو کچھ دیر کے لیے قدم روک لیتا ہے، قدرت کا حسین نظارہ مجبور کرے گا کہ اسے کیمرے میں قید کرلیا جائے، پانی میں تفریح کرتے لوگ یہاں خود کو بہت محفوظ سمجھتے ہیں۔
ایکوا بیچ کا موسم تھوڑا ٹھنڈا ہے لیکن کراچی اور بلوچستان سے پکنک کے لیے آنے والوں کو لطف اندوز ہونے سے غرض ہوتی ہےوہ اس موسم کو انجوائے کرتے ہیں۔
جنہیں کشتی چلانے سے ڈر لگتا ہے یا تیرنا نہیں آتا،ان لوگوں کے لیے کرنے کو یہاں اور بھی بہت کچھ ہے۔
ساحل پر لوگوں کی دیکھ بھال کے لیے لائف گارڈز بھی موجود ہیں۔
پانی میں تفریح کے شوقینوں کے لیے مستقبل میں مزید سہولتوں کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔
یہاں آکر واپس جانے والے جانے سے پہلے ہی جلد ایکوا بیچ دوبارہ آنے کا پلان بنا لیتے ہیں۔
0 comments: