پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونز کی شادی کے دوسرے استقبالیہ کی شاندار تقریب ممبئی کے جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں منعقد کی گئی
پریانکا چوپڑا اورامریکی گلوکار نک جونز کے دوسرے استقبالیے کی شاندار تقریب ممبئی کے جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
تقریب میں پریانکا نے نامور بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کا ڈیزائن کردہ جوڑا زیب تن کیا جبکہ نک جونس کورٹ پینٹ میں شاندار دکھائی دیے۔
ولیمے میں نک نے سرمئی رنگ کا کوٹ پینٹ جب کہ پریانکا نے نیلا رنگ کا بنارسی جوڑا زیب تن کیا تھا۔
پریانکا اور نک جونس کی شادی کی استقبالیہ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
دونوں کی شادی کی تیسری استقبالیہ تقریب آج ہوگی جس میں بالی ووڈ کی نامور شخصیات مدعو ہیں۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی گزشتہ دنوں بھارت کے تاریخی شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔
0 comments: