ذکر اس شادی کا جو صرف 20 ہزار میں نبٹ گئی 26 دسمبر 2018

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 2:43:00 AM -
  • 0 comments
رواں سال کی شاہ خرچ شادیوں کی خبریں تو سن لیں، اب باری ہے اس شادی کی جو صرف 20 ہزار روپے میں نمٹ گئی، نا صرف اس شادی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی بلکہ سرحد پار بھی اس کےچرچے ہونے لگے۔
پاکستانی شہری رضوان نے 20 ہزار روپے میں اپنی شادی کا اہتمام کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔
رضوان پیشے کے اعتبار سے ایک فوٹو گرافر ہیں انہوں نے اپنی شادی کے انتظامات پر محض 20 ہزار روپے خرچ کیے ۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی کہانی سنائی ’ میں نے اپنے ولیمے پر محض 20 ہزار روپے خرچ کیے جبکہ میرے مہمانوں کی تعداد 25 تھی جس میں میرے دوست اور گھر والے شامل تھے، میں نے شادی کی جگہ انتخاب گھر کے ٹیرس کو کیا، کھانے میں چکن تکّہ، سیخ کباب، پتھورے چنے، حلوہ اور اسٹرا بیری تھی۔‘
انہوں نے بتایا کہ کھانا بناناے کے لئے میرا دوست ایک کُک لے آیا تھا، میں نے چکن اور مسالے خرید کر اسے دے دیئے تھے جبکہ میری اہلیہ نے کھٹے آلو بنائے۔ٹیرس کی سجاوٹ کے لئے میرے والد نے لائیٹنگز کا انتظام کیا جبکہ میں نے پڑوسی سے 25 کرسیاں ادھار لیں ۔‘
Source-  https://jang.com.pk/news/591241-rs-20000-wedding-is-winning-the-hearts-of-millions

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: