الائچی خورد یا چھوٹی الائچی ۔ اس کو سبز الائچی بھی کہتے ہیں۔ تقریباًہر گھر میں موجود ہہوتی ہے۔چھوٹی الائچی کو مسالوں کی ملکہ کہا جاتا ہے۔مسالوں کے ساتھ ساتھ اسے سویٹ ڈشز میں بھی خوشبواور ذائقے کیلئے بھی کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔
الائچی میں بہت زیادہ شفائی خوبیاں موجود ہیں جس کی وجہ سے کثرت سے دوا کے طور پر اوردوائوں میں استعمال ہوتی ہے۔
اس کا چھلکا بے اثر ہوتا ہے بوقتِ ضرورت چھلکا اتار کر دانے استعمال کریں۔
الائچی میں بہت زیادہ شفائی خوبیاں موجود ہیں جس کی وجہ سے کثرت سے دوا کے طور پر اوردوائوں میں استعمال ہوتی ہے۔
اس کا چھلکا بے اثر ہوتا ہے بوقتِ ضرورت چھلکا اتار کر دانے استعمال کریں۔
رنگ ۔ چھلکا سفید سبزی مائل دانہ سیاہ
ذائقہ ۔ ٹھنڈا خوشبودار اور لطیف
مزاج - گرم درجہ دوم خشک درجہ دوم
افعال و استعمال
1 ۔ مقوی معدہ، ملطف اور مطیب دہن ہے۔ ریاح کی تحلیل کرتی ہے۔ دل اور معدہ کو تقویت دیتی ہے۔ منہ اور پسینے کو خوشبودار کرتی ہے۔
2 ۔ پیس کر سونگھنا چھینک لاتا ہے اور دردِ سر ریاحی اور مرگی کو فائدہ دیتا ہے۔
3 ۔ متلی، قے اور ابکائی کو روکتی ہے۔معدہ کے ریاحی درد کو تسکین دیتی ہے۔ اسہال کو روکتی ہے۔
4 ۔ عرقِ گلاب میں جوش دیکر ہمراہ سکنجبین کے پلانا دردِ جگر اور جگر کے سدہ کیلئے مفید ہے۔
5 ۔ پیشاب کی جلن اورکمی کو دور کرتی ہے۔ معدہ کے بیکار رس کو خشک کرتی ہے۔
6 ۔ پھیپھڑوں کو تقویت دیتی ہے۔
7 ۔ الائچی پتھری دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
8 ۔ الائچی حلق کی خرابی دور کرتی ہے، آرام دیتی ہے۔
9 ۔ الائچی کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنا بلغم پیدا ہونےکو روکتا ہے۔
10 ۔ الائچی چربی گھلانے میں بھی مدد کرتی ہے۔
11 ۔ الائچی بلڈپریشر اور کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرتی ہے۔ الائچی کینسر سے محفوظ رکھتی ہے
12 ۔ الائچی کےاستعمال سے ذہنی انتشار نہیں ہوتا۔
13 ۔ گلا بیٹھ جانے کی صورت میں الائچی چائے میں استعمال کرنے سے افاقہ ہوتا ہے۔
14 ۔ نظامِ ہضم کی کارکردگی بہتر کرتی ہے۔ تیزابیت کو دور کرتی پیاس کو کم کرتی ہے۔
15 ۔ الائچی کیلشیم ،میگنیشیم اور پوٹاشیم کے مرکبات سے بھرپور ہے۔اسلیئے یہ خون کے الیکٹرولائٹس کیلئے صحت کا خزانہ ہے۔ یہ اجزا دورانِ خون کو بہتر کرتے ہیں اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے ہیں ۔
16 ۔ الائچی کے بنیادی اجزا میں آئرن ،کاپر، اور وٹامن سی کے علاوہ ایسے وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو کہ خون کے سرخ خلیوں کی افزائش کیلئے مددگار ہوتے ہیں اور انیمیا کی بیماری کے خلاف ڈھال ثابت ہوتے ہیں۔
17 ۔ الائچی جسم سے زہریلے اور فاسد مادوں کو خارج کرتی ہےحتیٰ کہ کینسر جیسے مرض سے بھی بچاتی ہے۔
18 ۔ نظامِ تولید - الائچی ایک طاقتور محرک ہےجو جنسی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ نظامِ تولید کو بھی بہتر بناتا ہے۔
19 ۔ سرعت انزال کو دور کرتی ہے۔
20- جدید تحقیق کے مطابق الائچی معدے ،آنتوں ،قلبی شریانی امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
21 - اس کے استعمال سے خون میں کولیسٹرول کی سطح مناسب رہتی ہے اور جسم میں دورانِ خون بھی بہتر ہو جاتا ہے۔
20- جدید تحقیق کے مطابق الائچی معدے ،آنتوں ،قلبی شریانی امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
21 - اس کے استعمال سے خون میں کولیسٹرول کی سطح مناسب رہتی ہے اور جسم میں دورانِ خون بھی بہتر ہو جاتا ہے۔
0 comments: