کدو white Gourd

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:35:00 PM -
  • 0 comments
کدو مشہورِ عام ہے ۔ اس کی شکل لمبوتری سے گول ہوتی ہے۔ ۔ لمبے کدو کو لوکی کہتے ہیں ۔ہر جگہ پایا جاتا پہے۔ پوری دنیا میں بطور سبزی استعمال ہوتا ہے ۔ کدو کو گوشت اور دال کے ساتھ بھی پکایا جاتا ہے۔ اس سے کینڈی اور مربہ بھی بنتا ہے۔ بہتر وہ ہے جو نازک ، تازہ اور شیریں ہو۔ جس میں ریشے نہ بنے ہوں ۔ سائز میں نہ زیادہ بڑا اور نہ زیادہ چھوٹا ہو بلکہ متوسط ہو۔
رنگ ۔ باہر سے سبز اور اندر سے سفید ہوتا ہے۔باہر کا چھلکا سخت ہوتا ہے۔کیونکہ اس پر قدرتی ویکس کوٹنگ ہوتی ہے جس کی وجہ سے پھل کی لائف بٹھ جا تی ہے اس کو 12 ماہ تک سٹور کیا جا سکتا ہے۔
مزاج ۔ سرد درجہ دوم اور تر درجہ دوم 
ذائقہ ۔ پھیکا
افعال و استعمال
کدو مقوی باہ ہوتا ہے
ا۔  کدو بخار کو دور کرتا ہے
2- کدو جسم کی گرمی کو دور کرتا ہے۔
3 ۔ کدو کے استعمال سے قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔ کدو السر کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔
4 ۔ کدو پیشاب آور ہے اس کے استعمال سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔
5 ۔ کدو جسم کو سکون پہنچاتا ہے۔
6 ۔ کدو کی نسر کو دور کرتا ہے۔
7 ۔ کدو بلغم کو خارج کرتا ہے
8 ۔ کدوکے استعمال سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔
9 ۔ کدو اعصابی تکالیف کو دور کرتا ہے۔
10 ۔ کدو مرگی کا خاتمہ کرتا ہے۔
11 ۔ کدو شوگر کو چکنائی میں بدلنے سے روکتا ہے۔
12 ۔ کدو جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے۔
13 ۔ کدو خون کی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔
14 ۔ کدو کا استعمال سانس اور دمے کی بیماریوں مین مفید ہے۔
15 ۔ کدو گردے کی پتھری کو خارج کرتا ہے۔
16 ، کدو معدے کی تیزابیت کو دور کرتا ہے۔
17 ۔ کدو بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور بڑھنے نہیں دیتا
18 -کدو جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے۔
19 ۔ کدو چہرے کی جھریوں کو دور کرتا ہے جلد کو نرمی اور نمی دیتا ہے۔
20 ۔ کدو ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔کیونکہ اس میں کاربو ہائیڈریٹس کی مقدار کم ہوتی ہے۔
21 ۔ کدو کھانسی کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔
کدو کا جوس پینے کے فائدے
1 ۔ کدو کا جوس معدے کی تیزابیت بد ہضمی اور سوزش کو دور کرتا ہے۔
2 ۔ کدو کا جوس بے خوابی کیلئے بہت مفید ہے۔ دماغ کیلئے بہترین ٹانک ہے اور اعصابی کمزوری کو دور کرتا ہے۔
3 - کدو کا جوس بالوں میں لگانے سے بالوں کی خشکی دور ہو جاتی ہے اور بالوں میں چمک پیدا ہو جاتی ہے۔
4 ۔ کدو کا جوس ناک کی سوزش اور فلو کو دور کرتا ہے۔
کدو کے جوس کا استعمال پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔ مسوڑھوں سے خون آنے کو روکتا ہے۔ کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔
نوٹ ۔ کدو کا جوس نہار منہ آہستہ آہستہ پینا چاہئیے تاکہ لعابِ دہن جوس کے ساتھ مل جائے ۔ تیزی سے پینے سے گریز کرناچاہئیے۔



Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: