اجوائن CAROM SEED

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 1:41:00 AM -
  • 0 comments


اجوائن ادویاتی پودوں میں بے شمارطبی  فوائد کے لحاظ سے ایک شاہکار دوا ہے۔ طب یو نانی اور ایلوپیتھی ادویات میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ گھریلو علاج کے طور بھی اسے عام استعمال کیا جاتا ہے۔ اجوائن سےدرجنوں بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہپے۔
رنگ ۔ بھورا سیاہی مائل، انیسوں کے مشابہ
ذائقہ ۔ تیز قدرے تلخ ۔ بو تیز
مزاج ۔ تیسرے درجے میں گرم خشک
مقدار خوراک ۔ 2 ماشے سے 5 ماشے
افعال و استعمال
1 ۔ برِ صغیر پاک وہند میں اجوائن کو ہاضمہ کی دوا کے طور پر قدیم زمانے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ قدیم یونانی طبیب بھی اسکے  استعمال سے واقف تھے۔ کئی یونانی ادویات اجوائن سے تیار کی جا تی ہیں۔
2 ۔ اجوائن کا تیل بے رنگ  ہوتا ہے اور بھورا بھی۔ اس کی بو مخصوص اور ذائقہ تیز ہوتا ہے۔ اگر کچھ عرصہ کیلئے تیل پڑا رہنے دیا جائے تو یہ الگ ہو جاتا ہے اور قلمیں باقی رہ جاتی ہیں۔ یہ بازار میں ست اجوائن کے نام سے فروخت ہوتی ہیں ۔طب کی دنیا میں ست اجوائن کی بڑی اہمیت ہے۔ ست اجوائن کو انگریزی میں تھائی مول کہتے ہیں۔
3 ۔ اجوائن کے بیجوں میں 7.4٪ رطوبت، 7.1٪پروٹین،21.8٪ چکنائی، 7.9٪ معدنی اجزا، 24.6٪ کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں۔
4 ۔ اس کے معدنی اور حیاتینی اجزا میں کیلشیم،، فاسفورس، آئرن، کیروٹین، تھایامین اور نیا سین شامل ہیں۔ 
5 ۔ اجوائن کی غزائی صلاحیت 363 کیلوریز فی 100 گرام ہے۔ 
6۔ اجوائن کے بیجوں سے تقریباً 35٪ تیل نکلتا ہے ۔ اس کی تاثیر مسکن، مخدر،دافع تشنج، اور محرک ہے۔ دماغی انتشار، بے خوابی، اور دل کی تیز دھڑکن میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ 
7 ۔ ہاضم ، کاسر ریاح اوردافع تشنج ہے۔ ریاح اپھارہ اور استسقا کیلئے مفید ہے۔ 
8 ۔ سدے کھولتی ہے۔ فالج رعشہ او استرخا کیلئے مفید ہے۔ 
9 ۔ پیشاب آور اثرات رکھتی ہے حیض جاری کرتی ہے۔ پتھری توڑتی ہے۔ بعض زہروں کیلئے تریاق ہے۔
10 ۔ جگر کی سختی کو دور کرتی ہے۔ دل کو قوت دیتی ہے۔ جگر معدہ اور گردوں کو گرم  رکھتی ہے اور قوت بھی دیتی ہے۔
11 ۔ شہد کے ہمراہ اجوائن تمام اعضا کے درد اور ورم کیلئے مفید ہے۔ 
12 ۔ مفتح سدد ہونے کی وجہ سے پرانے بخاروں کیلئے فائدہ مند ہے۔  
13 ۔ گلے کے زخم اور تنگی کو دور کرتی ہے۔ 
14 ۔ اجوائن بڑھا ہوا پیت کم کردیتی ہے،
15 ۔ اجوائن بدہضمی اور گیس کو ختم کرتی ہے۔ 
16۔ نظامِ انہضام کیلئے ایک ٹانک ہے۔   
17 ۔  دودھ پلانے والی عورتوں کے دودھ میں اضافہ کرتی ہے۔ 
18 ۔ اجوائن، سردی نزلہ زکام، نظامِ انہضام کے مسائل پیٹ درد اور کچھائو کیلئےبہت مفید ہے۔ 
19 ۔ تسکین بخش اور نیند آور ہے۔ دماغی انتشار اور بے خوابی کیلئے بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
20 ۔امراض، گردہ کیلئے بہت مفید ہے۔
21 ۔ سیکس لائف مین اضافہ کرتی ہے
علاج بذریعہ اجوائن۔ 
دردِ شکم اپھارہ بد ہضمی
اجوائن  ، کالی مرچ ، سونٹھ ، فلفل دراز ، نمک لاہوری، زیرہ سفید ، زیرہ سیاہ، گھی میں بھنی ہوئی ہینگ، تمام ادویات 
برابر مقدار میں لیکر گرائنڈ کر لیں ۔ یہ چورن درد شکم، بد ہضمی،  کیلئے بہت مفید ہے۔ 
پرانا بخار
ایک تولہ اجوائن مٹی کے پیالے میں تین چار چھٹانک پانی ڈال کر بھگو دیں۔ دن کے وقت سائے میں اور رات کو باہر شبنم میں رکھیں۔ ایک دن صبح کو بھگوئیں اور اگلے دن صبح کو پانی نتھار کر پی لیں اور اسی وقت دوبارہ اجوائن اگلے دن کیلئے بھگو دیں ۔ اس طرح یہ اٹھ پہر بھیگی رہتی ہے اسے آٹھ پہری اجوائن بھی کہتے ہیں۔ دس بارہ روز استعمال کرنے سے پرانا بخار اتر جاتا ہے۔ اگر مکمل فائدہ نہ ہو تو زیادہ دن استعمال کریں۔
جب بخار بہت پرانا ہوجائے ۔ ہلکی ہلکی حرارت ہر وقت رہتی ہو۔ تلی اور جگر بھی بڑھے ہوئے ہوں تو اس دوا کے چند روز استعمال سے بخار دور ہو جاتا ہے۔اور بھوک کھل کر لگتی ہے۔
نزلہ زکام
نزلہ زکام کیلئے اجوائن ایک مئوثر اورعام علاج ہے۔ اس میں بند ناک کھولنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔ ایک چمچ سفوف اجوائن کسی کپڑے میں باندھ کر سونگھنے سے بند ناک کھل جاتی ہے۔ رات کو سوتے وقت ایک پوٹلی تکیہ کے پاس رکھنے سے بھی ناک کی رکاوٹ ختم ہو جاتی ہے۔ 
درد شقیقہ
درد شقیقہ یعنی آدھے سر کا درد بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔اس کے ساتھ عموماً دردِ شکم بھی ہوتا ہے۔ اس کے علاج کیلئے اجوائن کا دھواں لینا یا سونگھنا بہت مفید رہتا ہے۔ 
جوڑوں کا درد
اجوائن کا تیل جوڑوں کے درد اور سوزش میں ملنا مفید ہے۔ اعصابی دردوں کیلئے بھی اسے کامیابی سے استعمال کیا جاتا ہے۔ 
گلے کی سوزش
اجوائن کے جوشاندے میں عام نمک ملا کر غرارے کرنے سےحلق کی سوزش زخم اور گلے کی خراش دور ہو جاتی ہے۔ 
قوتَ باہ
اجوائن اور املی کے بیج مساوی الوزن لیکر  گھی میں بھون کر باریک پیس لیں  اس سفوف کا ایک چائے والا چمچ اتنی ہی مقدار میں شہد کے ساتھ رات کو سوتے وقت ایک گلا س دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ بہت شہوت انگیز ہے قوتِ مردمی میں  اضافہ اور سرعت انزال کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ 
پیٹ کے امراض اور قوتِ باہ کیلئے لاجواب نسخہ
 اجوائن کو لیموں کے پانی میں اسطرح تر کریں کہ پانی اجوائن کے اوپر تک آجائے ۔ سات مرتبہ تر کر کے خشک کریں ۔ یہ اجوائن پیٹ کے تمام امراض اور ضعف باہ کے مایوس مریضوں کیلئے  بہت مفید ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: