شا ہکار مجربات

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:30:00 PM -
  • 0 comments



شاہکار مجربات کے عنوان سے یہاں پر ایسے مجربات دیئے جا رہے ہیں جو طب یونانی کے انتہائی کامیاب حکمائ کے ترتیب دیئے ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے دور میں اپنے فن کا لوہا منوایا . مخلوقِ خدا ان مجربات کو سینکڑوں برسوں سےاستعمال کر کے فائدہ اٹھا رہی ہے۔
سفوف تبخیر خاص
نسخہ۔ اجوائن دیسی 5 تولہ ، ملٹھی 5 تولہ ، پودینہ 5 تولہ ، سونف 5 تولہ ، زیرہ سفید 5 تولہ نوشادر  5 تولہ ،نمک سانبھڑ 5 تولہ . دانہ الائچی خورد 5 تولہ ۔ اسبغول ثابت 5تولہ ، زہر مہرہ خطائی 5تولہ
ترکیب تیاری ۔ تمام ادویات کو ماسوائے اسبغول کے باریک پیس لیں اور اسبغول ثابت ہی ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں
خوراک ۔ دو تا تیں ماشے دن میں تیں بار استعمال کریں۔
فوائد
نظامِ ہضم کی اصلاح کرنے کیلئے مئوثر دوا ہے۔ تیزابیتِ معدہ اور ہا ئی بلڈ پریشر کے مریض بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سفوف جگر ، معدہ اور آنتوں کے فعل کی اصلاح کرتا ہے۔ گیس ، تبخیر، ہاتھ پائوں کی جلن۔ معدہ کا السر، بد ہضمی متلی۔ قے ، پیٹ درد، بے خوابی، معدہ اور سینے کی جلن کیلئے بے حد مفید دوا ہے۔
اکسیرِ معدہ۔
نسخہ ۔اجوائن دیسی 5 تولہ، سوئے5تولے ۔ نمک سیاہ 5 تولہ میٹھا سوڈا ایک تولہ ۔ ست پودینہ 3 ماشہ
ترکیب تیاری۔ تمام ادویات کو باریک پیس کر مکس کر لیں۔
خوراک ۔ ایک ماشہ سے دو ماشہ تک دن میں دو یا تین بار استعمال کریں۔
فوائد ۔ درد معدہ ، سوزشِ معدہ ، گیس ، سینہ کی جلن، متلی قے، ہیضہ کیلئے بے حد موئثر ہے۔ اس کے استعمال سے بھوک خوب لگتی ہے، ہضم کا فعل  درست ہو جاتا ہے۔
بواسیر
نسخہ۔ کلونجی  5 تولہ ، سرسوں کے بیج جن سے کڑوا تیل نکلتا ہے 5تولہ ۔ مغز تخم نمولی 5 تولہ۔
تمام دوائون کو علیحدہ علیحدہ پیس کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
بڑے  کیپسول لیکر بھر لیں ۔ ایک سے دو کیپسول تک صبح دوپہر شام استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیں
اطریفل ملین
نسخہ ۔ پوست ہلیلہ کابلی ۔ پوست بلیلہ ۔ ہلیلہ سیاہ  ، آملہ ، تربد سفید  ہر ایک 4 تولہ   ۔ سونف ،  مصطگی،  اسطو خودوس سقمونیا  ،  ریوندچینی   ہر ایک 10 تولہ۔ تمام دوائوں کو صاف کرکے باریک پیس کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔ تمام دوائوں کے وزن سے تین گنا خالص شہد کے قوام میں پسی ہوئی دوائوں کو ملا کر رکھ لیں، صبح  یا شام 7 ماشہ تا ایک تولہ استعمال کریں ۔
فوائد- معدہ و امعائ کے درد کو رفع کرتاق ہے ۔ قبض کو دور کرتا ہے۔ پرانے سر درد کانوں کےدرد اور دماغی امراض کیلئے مفید ہے۔
بد ہضمی بھوک کی کمی،گیس اور تیزابیت کیلئے لاجواب چورن۔
 نسخہ ۔ مرچ سیاہ   ،  نوشادر ،  کالانمک ہر ایک تین تولہ ۔ ست پودینہ 3 ماشے ،ست اجوائن 3 ماشے ۔
ترکیب تیاری ۔ تمام ادویات کو علیحدہ علیحدہ پیس کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
خوراک۔  4 رتی تا ایک ماشہ دن میں دو یا تین بار استعمال کریں
تریاقِ نزلہ
نسخہ ۔ پھٹکڑی بریاں 3تولہ،  گیرو 3تولہ ،  تخم دھتورہ ایک تولہ  ۔
ترکیب  ۔ تینوں ادویات کو باریک پیس لیں اور اچھی طرح مکس کر لیں
خوراک ۔4 رتی تا ایک ماشہ دن میں دو یا تین مرتبہ تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

فوائد۔ نزلہ زکام، کثرتِ بلغم ابتدائی خراش دار کھانسی، کان بہنا، زخموں سے رطوبات کا کثرت سے بہنا،نزلہ زکام تو اسکی پہلی ، دوسری خوراک سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ دوا استعمال کرتے ہی خشکی محسوس ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر اس دوا کے استعمال سے خشکی زیادہ محسوس کریں تو دوا کی مقدار کم کر دیں اور دودھ زیادہ استعمال کریں۔
 شوگر کنٹرول  
یہ بات مشاہدات سے ثابت ہوتی ہے کہ میتھی کھانے سے شوگر کی شدت میں کمی آجاتی ہے۔ مندرجہ ذیل نسخہ شوگر کنٹرول کرنے کیلئے بہت ہی مفید ثابت ہوا ہے۔
نسخہ۔ کلونجی ایک تولہ ۔ تخم کاسنی 6ماشہ۔ تخم میتھی 6ماشہ 
ترکیب تینوں ادویات کو باریک پیس کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
خوراک ۔ تین ماشہ دوا صبح شام تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
فوائد ۔ چھ ماہ کے استعمال سے اکثر مریضوں کے پیشاب میں شکر کی کی مقدار برائے نام رہ گئی۔


Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: