بواسیر Piles

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:45:00 AM -
  • 0 comments


بواسیر سے مراد عام طورپر مقعد کے مقام پرمسوں کانکل آناہے بواسیر باسور کی جمع ہے جس کے معنی ہیں مواد کا بہنا۔ مسوں سےخون، آبِ زرد اور ریاح کا اخراج ہوتا رہتا ہےاس لیئے اس بیماری کوبواسیر کہا جاتا ہے۔
بواسیر نہایت تکلیف دہ مرض ہے اور تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ تقریباً ہرگھر میں بواسیر کے مریض پا ئے جاتے ہیں ۔ یہ مرض اسقدر عام  ہو گیا ہے کہ تقریباً ہر دوسرا فرد اس تکلیف دہ مرض میں مبتلا ہے۔  تھوڑی سی کوشش سے اس تکلیف دہ مرض سے ہم آسانی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ 
بواسیر کی علامات۔
1۔  مقعد پر بوجھ اور خارش ہوتی رہتی ہے۔ شدید حالت میں سوزش اور درد ہوتاہے۔
2۔  رفع حاجت کے دوران بہت تکلیف ہوتی ہے۔
3۔  رفع حاجت سے پہلے یا بعد میں خون آتاہے۔بعض اوقات خون پاخانے کے ساتھ ملاہوا ہوتا ہے۔
4۔  مقعد کے ارد گرد گانٹھیں سی محسوس ہوتی ہیں۔ ان گانٹھوں کو مسے کہاجاتا ہے۔ یہ مسے مقعد کے اندرونی یا بیرونی طور پائے جاتے ہیں۔مقعد کے اندر پائے جانے والے مسے مقعد کے دھانے سے 2 یا 4 سنٹی میٹر اوپر پائے جاتے ہیں جبکہ بیرونی مسے مقعد کے دھانے کے اردگرد موجود ہوتے ہیں۔
بواسیر کی قسمیں
بواسیر کی عام طور پر دو قسمیں ہیں ۔ ایک بادی یا خشک بواسیر اور دوسری خونی بواسیر۔
بادی یا خشک بواسیر
مقعد کے باہر اور اندر مسے موجود ہوتے ہیں لیکن ان سے خون خارج نہیں ہوتا۔ مقعد پر بوجھ اور خارش ہوتی رہتی ہے اور رفع حاجت کے دوران درد ہوتاہے۔
خونی بواسیر
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس میں کم و بیش جریانِ خون ہوتاہے۔ شدید قبض اور ناقابلِ برداشت درد ہوتا ہے۔ مریض ڈر کے مارے رفع حاجت سے گھبراتا ہے۔ بعض اوقات اس قدر جریانِ خون ہوتا ہے کہ مریض بے ہوش ہو جاتا ہے۔ متواتر جریانِ خون کی وجہ سے مریض کا رنگ پھیکا قدرے زردی مائل ہو جاتا ہے۔
بواسیر کی وجوہات
 1۔ بواسیر کی سب سے بڑی وجہ آرام دہ طرزِ ذندگی ہے۔ جسمانی مشقت اور ورزش کی طرف عام لوگوں کی  کوئی توجہ نہیں ، جس کی وجہ سے اعضائِ بدن صحیح طور پر کام نہیں کرتے۔ خوراک صحیح طور پر ہضم نہیں ہوتی۔
2۔ فائن فوڈ فاسٹ فوڈ، بیکری کی مصنوعات، چائے کا فی چاکلیٹ کا استعمال بڑھ رہا ہے جس سے تیزابیت گیس تبخیرِ معدہ اور قبض کے امراض عام ہو رہے ہیں، یہی امراض بواسیر جیسی تکلیف دہ مرض کاسبب بنتی ہیں۔
3۔  ملازم پیشہ افراد، وکیل، دکاندار متواتر زیادہ تر وقت بیٹھے رہتے ہیں جس کی وجہ سے پیٹھ اور مقعد پر مسلسل دبائو پڑتا رہتا ہے۔ مقعد کے ارد گرد اوراندر خون کی باریک نالیاں کثرت سے موجود ہوتی ہیں مقعد پر دبائو کی وجہ سے وہاں موجودخون کی نالیوں میں سوزش پیدا ہو جاتی ہے او بسا اوقات شدت کی صورت میں مسے بن جاتے ہیں۔
4۔ غذا کو ہضم کرنے میں جگر کا فعل بنیادی نوعیت کا ہے۔ اگر جگر کا فعل درست نہ ہو اور اس میں سستی پیدا ہو جائے تو بھی بواسیر ہوجاتی ہے ۔
5 ۔موروثی اثرات کی وجہ سے بھی بواسیر کا مرض ہوجاتاہے۔
بواسیر کا علاج
بواسیر کا مرض لاحق ہونے کی جو وجوھات بیان کی گئی ہیں ان کا توڑ کرلیں تو بواسیر سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
1۔ آرامدہ لایف سٹائل کو تبدیل کریں مناسب ورزش کو معمول بنائیں۔روزانہ تقریباً 30 منٹ سے45 منٹ کی واک باقاعدگی سے کریں۔ ورزش سے پورا فائدہ اٹھانے کیلئے باقاعدگی کی بڑی اہمیت ہے۔
2 ۔ قدرتی خوراک استعمال کریں۔ سبزیاں اور پھل زیادہ استعمال کریں ۔ بازاری خوراک سے پرہیز کریں ۔ ایسی خوراک استعمال کریں جسمیں قدرتی ریشے زیادہ مقدار میں موجود ہوں۔
3 ۔خوراک زود ہضم استعمال کریں قبض بالکل نہ ہونے دیں۔
4 ۔ بواسیر کے علاج کیلئے جگر کے فعل کی بڑی اہمیت ہے۔  اگر بواسیر کے مریضوں کا جگر کافعل درست کردیا جائے تو بواسیر سے نجات حاصل کی جاسکتی  ہے۔  عام طور پر بواسیر کے مریضوں کا جگر کا فعل درست نہیں ہوتا سستی کا شکار ہوتاہے  جس کی وجہ سے خوراک صحیح طور پر ہضم نہیں ہوتی قبض اور گیس کی شکایت رہتی ہے۔
 5 - پرہیز۔  گائے اور بھینس کا گوشت ۔ ابلے ہوئے انڈے۔ تیز مرچ محالحہ جات۔ اچار، ترش اور خشک اشیائ ۔
6۔  موزوں خوراک۔     بکری، مرغی مرغابی ، تیتر اور بٹیر کا گوشت۔
چلغوزہ، بادام شیریں، خوبانی شہتوت،پپیتا، ادرک ، لہسن، سیاہ مرچ،گائے اور بکری کا دودھ،دیسی گھی اور مکھن،
7 ۔  مفرد ادویہ۔   اجوائن دیسی ست پودینہ، تیز پات۔ رائی ، رسونت،دیسی گھی۔
مجربات۔
8- سفوف اسیر۔  تخم ترب ایک تولہ، تخم سرس 8 تولہ، زیرہ سیاہ 6 تولہ،  تینوں دوائوں کو پیس کر سفوف بنالیں ۔
خوراک۔  3ماشے سے 6ماشے تک صبح شام نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
حبوب بواسیر۔
 9۔    تخم نیم  ، تکم بکائن ، افسنطین ہر ایک 2 تولہ  رسونت 6 تولے ،دوائوں باریک پیس کر موٹے چنے کے برابر گولیاں  بنالیں کھانا کھانے کے بعد 2 سے 3 گولیاں تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ بواسیر کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے بہت      مایہ نازاور لاجواب دوا ہے۔
10۔ چھاچھ ایک گلاس میں چٹکی بھر اجوائن اور سیندھا نمک ملا کر استعمال کریں بواسیردور کرنے کیلئے نہایت فائدہ مند ہے۔
11۔ تخم سلارا 100 گرام پیس کر رکھ لیں 2سے 3 ماشے روزانہ لسی کے ساتھ استعمال کریں بہت لاجواب چیزہے۔



Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: