پاکستان نے امریکی ڈرونز کو افغانستان تک رسائی کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 9:40:00 PM -
  • 0 comments


 لجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قائم مقام وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کابل میں ایک نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی ڈرون پاکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق ڈرون پاکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، وہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہیں، ہم پاکستان سے کہتے ہیں کہ اپنی فضائی حدود ہمارے خلاف استعمال نہ کریں۔

دوسری جانب پاکستان کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ اس سے قبل پاکستانی حکام نے اس ڈرون حملے میں ملوث ہونے یا اس کے بارے میں علم ہونے کی تردید کی ہے۔

پاکستان کی جانب سے تردید اس وقت سامنے آئی جب امریکا نے کہا تھا کہ اس نے جولائی میں کابل میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا۔

طالبان نے کہا کہ وہ جولائی کے فضائی حملے کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں 

القاعدہ رہنما کی لاش نہیں ملی ہے۔

Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: